Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

غزہ، اسرائیلی بمباری، فائرنگ سے 2 شہید،فلسطینیوں کا ملین مارچ کا اعلان(مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار)

(شمارہ 684)

غزہ، اسرائیلی بمباری، فائرنگ سے 2 شہید،فلسطینیوں کا ملین مارچ کا اعلان(مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار)

مظاہرین پر صہیونی حملے میں 17 شہری زخمی، کئی کی تشویشناک،آتش گیر گیسی غبارے یہودی کالونیوں پر پھینکنے کا الزام،کھدائی سے سلوان میں زمین دھنس گئی
 حق واپسی تحریک کو سال مکمل پر فلسطینی 30مارچ کوغزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے فیصلہ کن احتجاج کرینگے،رملہ میں کار پر اندھادھند فائرنگ، شہدا کے گھر گرانے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید، 17 زخمی ، کی حالت تشویشناک، دہشت گرد فورسز نے رملہ میں کا پر فائرنگ ،مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار،یہودی کالونیوں پر آتش گیر گیسی غبارے پھینکنے کا الزام،کھدائی سے سلوان میں زمین دھنس گئی دوسری جانب حق واپسی تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر فلسطنیوں نے 30 مارچ کو’’ملین مارچ‘‘ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے شہید نوجوانوں کے گھر گرانے کا حکم دیدیا۔مغربی کنارے پر واقع رملہ کے قریبی گاؤں نیما میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 کارسوار نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو شدید چوٹیں آئیں، جسے اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے 20 سالہ عامر محمود دراج اور 20 سالہ یوسف رعید انقوی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ہشام بیسل القام زخمی بھی ہوا، جسے اسرائیلی فورسز اپنے ساتھ لے گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے نہتے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جو کار میں اپنے گھر جارہے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارسوار دہشت گرد کارروائی کی نیت سے آئے تھے اور حملہ آور تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھانا چاہتے تھے، جس پر خطرہ بھانپتے ہوئے سپاہیوں نے دفاع میں فائرنگ کی، جس سے 2 حملہ آور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا، جبکہ حملے میں ایک فوجی افسر اور ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے شہدا کے گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے اطراف میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  مسجد اقصیٰ کے جنوب واقع سلوان قصبے کی وادی حلوہ کالونی میں ایک گرائونڈ کی زمین دھنس گئی۔ اس کے علاوہ گرائونڈ کی دیواریں بھی گرنا شرو ہوگئی  ہیں۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے رات گئے دو مقامات پرفضائی حملے کئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک مزاحمتی مرکز پر بمباری کی گئی تاہم اس بمباری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھراسرائیلی فوجی ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے مراکز پربمباری کی۔ یہ حملہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے آتش گیر گیسی غبارے یہودی کالونیوں پر پھینکے کے جواب میں کیا گیا۔ادھر ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے  فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو جبرا اپنے گھر مسمار کرانے کی ظالمانہ اور نسل پرستانہ پالیسی جاری ہے۔ صہیونی ریاست کے جبرو تشدد سے بیت المقدس کا ایک فلسطینی اپنے ہاتھوں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور ہوگیا۔فلسطین میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف اور دیرینہ’’حق واپسی‘‘کے حصول کے لیے گذشتہ ایک سال سے جاری مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے 30 مارچ ’’یوم الارض‘‘ کو مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی کی انتظامیہ نے شمالی غزہ میں بحری ناکہ بندی توڑنے کی 25 ویں کوشش کے موقع پر کہا کہ غزہ میں بری اور بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے مظاہرے منطقی انجام تک جاری رکھے جائیں گے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor