Bismillah

686

۱۴تا۲۰رجب المرجب۱۴۴۰ھ  بمطابق ۲۲تا۲۸مارچ۲۰۱۹ء

جامعۃالنورکراچی میں تکمیل مشکوٰۃ شریف اور حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

(شمارہ 684)

جامعۃالنورکراچی میں تکمیل مشکوٰۃ شریف اور حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

نبی کریمﷺ سے نسبت ہی کسی کو عالم اور نبی کا وارث بناتی ہے اگر یہ نسبت کمزور ہو جائے تو عالم عالم نہیں رہتا اور نہ ہی نبی کا وارث رہتا ہے
مدرسہ مسلمان قوم کا محسن ہے جو ان سے چھوٹے بچے لے کر انہیں حافظ و عالم بنا دیتا ہے ،تقریب میںمولانا مجاہد عباس و دیگر کا خطاب

کراچی ( القلم نیوز) 3مارچ بروز اتوار جامعۃ النور کراچی میں تکمیل مشکوۃ شریف اور حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں اہل ایمان شریک ہوئے۔ جامعہ کہ طلبہ نے مسحور کن آواز اور خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن کریم، حمد و نعت  اور اسلامی و جہادی نظموں کے ساتھ تقریب کو رونق بخشی۔نماز ظہر کے بعدجامعہ کے مہتمم حضرت مولانا  محمد عارف نے مشکوۃ کی آخری حدیث کا درس دیا ان کے بعد حضرت مولانا مجاہد عباس نے مدرسہ کی اہمیت اور اس کے فوائد پر تفصیلی گفتگور کی۔ تقریب کی صدارت شعبہ مدارسکے ناظم مولانا قطب الدین فرما رہے تھے انہوں نے اپنے بیان میں اس شعبہ کی تفصیلی کار گزاری سنائی۔ آخر میں دستار بندی سے پہلے مہمان خصوصی کا مفصل بیان ہوا۔ جس میں انہوں نے مدرسہ کی حقیقت اور حقیقی عالم اور طالب علم کی علامات اور ان کی نسبت کو انتہائی درد دل کے ساتھ بیان کیا۔ آخر میں طلبہ کرام میں تقسیم انعامات اور دستار بندی کے بعد مولانا محمد عارف صاحب کی دعا میں اس مبارک تقریب کا اختتام ہوا۔

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online