Bismillah

686

۱۴تا۲۰رجب المرجب۱۴۴۰ھ  بمطابق ۲۲تا۲۸مارچ۲۰۱۹ء

بھارت، 8 سالوں میں 900 فوجیوں کی خودکشی

(شمارہ 684)

بھارت، 8 سالوں میں 900 فوجیوں کی خودکشی

آرمی کے707 اہلکاروں نے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا،طویل تعیناتی اورمعاشی مسائل وجہ بنی،حکومت کی جانب سے اعتراف

نئی دہلی(نیٹ نیوز)جنگی جنون کاشکاربھارت کے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا۔لوک سبھا میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے 2018 کے درمیان900 فوجیوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس دوران سب سے زیادہ آرمی کے 707 ایئر فورس کے 148 اور نیوی کے 36 اہلکاروں نے خودکشی کی۔اس طرح بھارت کی تینوں افواج میں ہرسال اہلکاروں کی خودکشی کا تناسب 111 ہے۔  بھارتی حکومت نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں بھی اہلکاروں کی خودکشی کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔15۔2012 کے درمیان سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 149 اہلکاروں نے خودکشی کی۔ اسی دوران سرحدی سیکورٹی فورس کے 134،سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 56،انڈو تبت بارڈر پولیس اورسشترا سیما بل کے 25۔25 جبکہ آسام رائفلز کے 30 اہلکاروں نے خودکشی کی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا کہ خودکشی کی وجہ لمبے وقت تک اور لگاتار تعیناتی اور معاشی مسائل کے باعث ذہنی تنائو ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online