Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

مزید2 طالبعلم شہید، سری نگر جیل میں قرآن پا ک کی بے حرمتی کا انکشاف

(شمارہ 689)

مزید2 طالبعلم شہید، سری نگر جیل میں قرآن پا ک کی بے حرمتی کا انکشاف

ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر میں گھس کر گولیاں ماریں،6 نوجوان گرفتار، عوام کا احتجاج،حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 2 افسر ہلاک
جھوٹے مقدمات میں گرفتار 4کشمیری طلبہ پر فردجرم عائد،کنگن،منی گام،دودر ہامہ اومیں تمام کاروباری مراکز بند رہے، مسلمانوں کی 80 گاڑیاں تباہ
گزشتہ ہفتے کے 4 شہدا سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت‘ پاکستانی پرچم لہرائے گئے،کشمیری نوجوان اعجاز پبلک سیفی ایکٹ کا کالا قانون لاگو،جیل منتقل
بھارتی فورسز کے قافلوں کے گزرنے کی وجہ سے سری نگر ہائی وے عوام کیلئے بند، بڈگام میں بھارتی فورسز کی گھر گھر تلاشی ،خواتین پرتشدد، قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انڈین فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید2 طالبعلموں کو شہید کردیا،سری نگر جیل میں قرآن پا ک کی بے حرمتی کا انکشاف،قابض فورسز نے جامع مسجد سیل کردی، سرینگر میں کرفیو نافذ،جھوٹے مقدمات میں گرفتار 4کشمیری طلبہ پر فردجرم عائد،کنگن،منی گام،دودر ہامہ اومیں تمام کاروباری مراکز بند رہے، مسلمانوں کی 80 گاڑیاں تباہ،گزشتہ ہفتے کے 4 شہدا سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،بھارتی فورسز کی گھر گھر تلاشی ،خواتین پرتشدد، قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ،حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 2 افسر ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 طلبہ شہید اور 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری طلبا کو شہید کردیا۔شہدا کی شناخت راحیل راشد اور بلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔راحیل ماسٹر آف ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا جب کہ دوسرا نوجوان بھی طالب علم تھا۔نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھر پور احتجاج کیا۔دوسری جانب ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، جب کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گزشتہ برس اکتوبر میں جالندھر میں گرفتار کیے جانے والے چار کشمیری طلباء کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔ یہ فردم جرم موہالی میں قائم ایک خصوصی عدالت میں جمع کرا ئی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے کہا گیا کہ اس نے گرفتار کشمیری طلباء  زاہد گلزار، یاسر رفیق ، سہیل احمد بٹ اور محمد ادریس نامی طلبا ء  کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔ مذکورہ طلباء کو اکتوبر 2018میں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھااور پھر کشمیریوں کے شدید احتجاج کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمد شریف سرتاج نے سری نگر سنٹرل جیل میں نہتے قیدیوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ قرآن پا ک کی بے حرمتی کا بھی انکشاف کیا اور کہا ہے کہ کشمیری نہ تو اپنے گھروں میں اور نہ ہی جیل خانوں میں محفوظ ہیں۔ کشمیری قیدیوں کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعہ پہلے بھی ہراساں کیا جاتا ہے تاہم سری نگر سنٹرل جیل کا حالیہ واقعہ بہت ہی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر فریڈم موومنٹ نے کہاکہ بھارتی پولیس اور جیل انتظامیہ کا ناروا سلوک کسی جمہوری یا انسانی معاشرے میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایم ٹیک کے طالب علم راحیل رشید شیخ کی شہادت پر گاندربل اور بعض دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔اس دوران کنگن، منی گام، دودر ہامہ اور دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر اضافی نفری تعینات رکھی اور جگہ جگہ ناکے لگا کر چیکنگ کی جاتی رہی۔سینٹرل جیل سرینگر میں قیدیوں کے احتجاج کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں تین بارکوں کو نقصان پہنچا، ایک عارضی قیام گاہ خاکستر ہو گئی جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔سرینگر میں بھارتی فوجی کیمپوں کے قریب زوردار دھماکے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، کھلبلی مچ گئی۔ جیل کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے گئے ہیں، سری نگر ، اسلام آباد اور کلگام اضلاع میں شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ ادھر حریت کانفرنس میر واعظ کے چیئرمین میروعظ عمرفاروق کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو تیسری بار سمن جاری کر دیا ہے۔18 اپریل کو نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے  ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوانوں توصیف احمد ایتو،ظفر احمد پال، عاقب احمد کمہار اورمحمد شفیع بٹ کا تعلق پلوامہ اور شوپیان اضلاع کے مختلف علاقوں سے ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online