Bismillah

689

۶تا۱۲شعبان المعظم۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۲تا۱۸۱اپریل۲۰۱۹ء

غزہ،پرامن مارچ پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ،2 شہید،85زخمی( 6 فلسطینی قیدیو ں کی بھوک ہڑتال)

(شمارہ 689)

 غزہ،پرامن مارچ پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ،2 شہید،85زخمی( 6  فلسطینی قیدیو ں کی بھوک ہڑتال)

دونوں کو مغربی کنارے میں آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف بڑا مارچ ،سنگ باری کے الزام میں احد تمیمی کا بھائی گرفتار
اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کا سکیورٹی محاصرہ کر لیا،معمولات زندگی بری طرح متاثر، نیتن یاہو کا غزہ کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) غزہ سرحد پر فلسطینیوں پرامن مارچ پر دہشت گرد اسرائیلی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید،85 زخمی ہوگئے، جیلوں میں صہیونی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج 6 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کردی، ، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف  بڑا مارچ ،سنگ باری کے الزام میں احد تمیمی کا بھائی گرفتار،اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کا سکیورٹی محاصرہ کر لیا،معمولات زندگی بری طرح متاثر، نیتن یاہو کا غزہ کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاو ا بولا گیا اور بے حرمتی کی گئی۔80 یہودی آباد کار مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کے راستے صبح اور شام کے اوقات میں اندر داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے۔ اس موقع پر تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کرد یئے گئے اور اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کوروک رکھا تھا۔جبکہ اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 3 فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر 15 دن سے 6 ماہ تک کی پابندی عائدکر دی ہے۔ ان میں وسام الحشیم، ناصر قوس اور یوسف الحواش شامل ہیں۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے23سالہ محمدعدوان کوشہید اور3 نوجوانوں کوزخمی کردیا۔ کفرعقاب کے علاقے میں اسرائیلی آپریشن کے دوران فلسطینیوں نے قابض فوجیوں پرپتھرائو کیا جس کے جواب میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ادھر غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر وحشیانہ اسرائیلی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ فلسطین اور ترکی نے اسرائیلی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف بڑا مارچ کیا، اسرائیلی فورسز نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کے شیل پھینکے جس سے 85 افراد شدید زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزرات صحت کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الیکشن میں کامیابی کی صورت میں غزہ پٹی پر بسائی گئی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی اور حکومت قائم کرنے کی صورت میں ان کی حکومت پہلی فرصت میں مقبوضہ غزہ پٹی کے علاقے میں موجود یہودی بستیوں کو اسرائیل کا حصہ بنا دے گی۔سرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کر لیاجس کی وجہ سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت اور روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔اسرائیلی زندانوں میں قید 6 فلسطینیوں کی صہیونی ریاست کے مظالم اور انتقامی حربوں کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری ہے۔۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں زیرحراست اسیران دائود عدوان، حسام الرزہ، محمد طبنجہ،خالد فراج، حسن العویوی اور عودہ الحروب نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان عبد الفتح شہید ہوگیا۔مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں ہاوارا میں کارسوار اسرائیلی آباد کار نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان عبدالفتح کو شہید کردیا۔ فلسطینی نوجوان کی نعش کو قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال منتقل کیا۔فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا کہ نوجوان کو قابض اسرائیلی فوج نے بہت تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا، زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکا۔ مغربی کنارے میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عدوان شہید جب کہاسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی میں درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online