ہفتہ رفتہ (شمارہ 689)

ہفتہ رفتہ (شمارہ 689)

ہفتہ کشمیر

٭3 اپریل بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری طلبہ شہید کردیئے،6 نوجوان ٭4 اپریل فوجی کیمپ کے قریب دھماکہ‘ 2 بھارتی اہلکار زخمی جامع مسجد سیل٭5 اپریل کئی علاقوں میں بڑا فوجی آپریشن، کالج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا٭6 اپریل 4 شہدا سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت‘ پاکستانی پرچم لہرائے گئے٭7 اپریلمیرواعظ عمرفاروق کونظربند،حادثے میں  بھارتی فضائیہ کے 2 افسر ہلاک اور 2 زخمی٭8 اپریل مقبوضہ وادی میں طالبعلم کی شہادت کیخلاف کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال،تمام کاروباری مراکز بند رہے٭9 اپریل مقبوضہ کشمیر  میں  سری نگر جیل میں قرآن پا ک کی بے حرمتی کا انکشاف،قیدیوں پر تشدد۔

ہفتہ فلسطین

٭3 اپریل یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،80شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی،ایک اورفلسطینی شہید٭4 اپریل اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کا سکیورٹی محاصرہ کر لیا،نظام زندگی متاثر٭5 اپریل اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید 6 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال٭6 اپریل مغربی کنارے میں یہودی آباد کار کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید٭7 اپریل سرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی میں درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔٭8 اپریل اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کار احد تمیمی کا بھائی گرفتار کر لیا٭9 اپریل پرامن مارچ پر اسرائیلی فائرنگ سے85 فلسطینی زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک۔

ہفتہ عراق

٭3 اپریل عراق سے باہمی تجارت 200 ارب ڈالر ہونی چاہئے، ایرانی صدر٭4 اپریل شام میں بشارالاسد فورسز کی بمباری سے 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی٭5 اپریل کرکوک میں سڑک کنارے بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ٭6 اپریل شامی پناہ  گزینوں کی کشتی حادثے سے بال بال بچ گئی، 30 افراد کو بچا لیا گیا٭7 اپریل امریکہ عراق میں کومت گرانے کی کوششیں کرنے لگا،فسادات کا خدشہ ٭8 اپریل شام میں سرکاری فورسز اورمخالف گروپ میں تصادم،10 اہلکاروں سمیت 20 زخمی٭9 اپریل عراقی حکومت کا مخالفین کے خلاف گھیرا تنگ، بغداد سے 14 افراد گرفتار کرلئے۔

ہفتہ افغانستان

٭3 اپریل طالبان حملوں میں 41فوجی ہلاک، 20 ٹینک وگاڑیاں تباہ٭4 اپریل ہلمند اور دائے کنڈی میں شہری آبادی پر امریکی بمباری سے 10افغان شہری شہید ہوگئے٭5 اپریل بادغیس میں طالبان کا بڑا حملہ، 600فوجی گھیر لئے،20 ہلاک٭6 اپریل لوگر ،ننگرہار اور غزنی میں طالبان کارروائیاں،متعدد اہلکار ہلاک و زخمی٭7 اپریل بادغیس کے 2اضلاع پر طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا،سینکڑوں فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے٭8 اپریل طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان حکومت نے 22 رکنی ٹیم تشکیل دیدی٭9 اپریل بگرام ایئر بیس کے گیٹ پر طالبان کا حملہ،10 امریکی ہلاک،2 ٹینک، متعدد گاڑیاں تباہ۔