Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

انتہا پسند شیو سینا ،بی جے پی کا بھارت میں برقع پر پابندی کا مطالبہ

(شمارہ 693)

انتہا پسند شیو سینا ،بی جے پی کا بھارت میں  برقع پر پابندی کا مطالبہ

مودی کو سری لنکا میں کی مثال پیش ، اگر سکیورٹی کیلئے ضروری ہے تو پابندی لگا دینی چاہیے،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اسد اویسی

نئی دلی(نیٹ نیوز)انتہاپسند ہندو جماعت شیوسینا  اور بی جے پی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستان بھر میں برقع اور حجاب اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ دوسری جانب بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے امیدوار اسدالدین اویسی نے پابندی کے مطالبے کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ شیو سینا بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سربراہی میں بننے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ (این ڈی اے) میں بھی شامل ہے۔اس اتحاد میں شیو سینا اور بی جے پی کے علاوہ مجموعی طور پر بھارت بھر کی 13 سیاسی جماعتیں شامل ہیں جس میں سے زیادہ تر انتہاپسند اور لسانی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔شیو سینا کو ریاست مہاراشٹر میں اکثریت حاصل ہوتی ہے اور یہ تنظیم انتہاپسند اور فرقہ وارانہ فسادات کروانے   کے حوالے سے مشہور ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق شیو سینا نے اپنے مراٹھی اخبار ’سامنا‘ کے ایڈیٹوریل میں حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ انہیں رام کی سرزمین پر برقع اور حجاب پر پابندی لگا دینی چاہیے۔شیو سینا نے سامنا کے ایڈیٹوریل میں حال ہی میں سری لنکا میں حجاب اور برقع پر لگائی گئی پابندی کی مثال دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں بھی قومی مفاد میں ایسا قدم اٹھایا جائے۔  ہندوانتہاپسند بی جے پی لیڈر سادھوی پراگیہ ٹھاکر نے بھی ہندوستان میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسند لیڈر نے کہاکہ اگر ملک کی سکیورٹی کیلئے ضروری ہے تو یہ پابندی لگا دینی چاہیے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor