Bismillah

606

۲۵ذیقعدہ تا۱ذی الحجہ۱۴۳۸ھ  بمطابق    ۱۸تا۲۴ اگست ۲۰۱۷ء

مجاہدین کا کیمپ پر دھاوا، 4 بھارتی فوجی جہنم واصل

(شمارہ 576)

مجاہدین کا کیمپ پر دھاوا، 4 بھارتی فوجی جہنم واصل

متعدد اہلکار زخمی، اکھنور کیمپ میں حملہ اس قدر شدید تھا کہ فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا ،سخت سردی، دھند کا فائدہ اٹھاتے حملہ آور بحفاظت نکلنے میں کامیاب
 ترال میں بھی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک،2 زخمی ہوگئے، مجاہدین اہلکاروں کی سرکاری رائفلیں بھی لے اڑے، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع
قاض فوجیوں نے ایک نوجوان کو بڈگام جبکہ دوسرے کو بارہمولہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا،مظفر کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، قابض فوجیوں نے تلاشی کارروائیوں کے دوران مزید 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ دوسری جانب اکھنور میں فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں3 فوجی جہنم واصل جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مجاہدین نے ایک فوجی کو ترال میں حملہ کرکے ہلاک کیا، دونوں مقامات پر مجاہدین کامیاب کارروائیوں کے بعد بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ادھر وادی بھر میں بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں کشمیری بھارت کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوئے ، مظاہرین اور قابض فوجیوں میں جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین پیلٹ گن، شیلنگ  کے باعث زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے ایک نوجوان کو بڈگام جبکہ دوسرے کو بارہمولہ میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کے بعد شہید کیا۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف بارہمولہ، سوپور، پٹن، پلوامہ،اننت ناگ، کولگام، کھڈونی اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری مجاہدین کا حملہ اس قدر شدید تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا جبکہ سخت سردی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور آسانی سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکھنور میں جس کیمپ پر حملہ کیا گیا یہ بھارتی فوج کے جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس کا کیمپ ہے۔ کیمپ کے قریب گھنا جنگل ہے جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ مجاہدین کارروائی کرنے کے بعد یہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجاہدین دو سے تین تھے جن کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بڈگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے جس پر مختلف علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ ادھر شہید کی نماز جنازہ میں بارش اور برفباری کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کی طرف سیاحتجاج کے دوران انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے بدترین شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حریت قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر نے بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ سے مظفر احمد نامی نوجوان کو بڈگام کے گلزار پورہ علاقہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جس کی شہادت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مختلف علاقوں سے سخت برفباری اور بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت مخالف نعرے بازی کی جس پر بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مظفر احمد کی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروں کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور قابض بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ بارہمولہ کے سوپورعلاقہ میں کشمیری نوجوان کو بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ جس پر سوپور اور بارہمولہ کے علاقو ں میں زبردست احتجاج کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت کانفرنس میں شامل جماعتوں کی اپیل پرمکمل ہڑتال کی گئی۔ جس سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج رہا۔ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے شہید مظفر احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بڈگام اور سوپور میں سنگرامہ، امر گڑھ، پتوہ کھاہ، چھورو وغیرہ میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔سری نگر کی طرح بارہمولہ، سوپور، پٹن، پلوامہ، اسلام آباد(اننت ناگ)، کولگام، کھڈونی اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ شہید مظفر احمد بڈگام کے بٹہ پورہ علاقہ کا رہائشی تھا۔ادھر فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور مرچی گیس پھینکی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online