Bismillah

595

۲۹شعبان تا۵رمضان المبارک ۱۴۳۸ھ        بمطابق       ۲۶مئیتا۱جون۲۰۱۷ء

بشار کے سر سے روس ہاتھ اٹھانے لگا، فوجی انخلاء شروع

(شمارہ 576)

بشار کے سر سے روس ہاتھ اٹھانے لگا، فوجی انخلاء شروع

طیارہ بردار بحری جنگی جہاز شامی سمندری حدود سے روانہ،بشارالاسد اورایران کو سانپ سونگھ گیا،کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

دمشق(نیٹ نیوز) روس نے بشارالاسد کے سر سے ہاتھ اٹھانا شروع کردیا ہے اور شام سے روسی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے،روسی فوج کے انخلاسے بشارالاسداور ایران کو سانپ سونگھ گیا ہے اور دونوں جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، فوج کے انخلا پر فوری طور پر عملدرآمدشروع کردیا گیا ہے،جبکہ اقوام متحدہ نے بشار فوج کی جانب سے شہریوں کو پانی کی بندش کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشار فوج کی کارروائی کے نتیجے میں 55 لاکھ افراد پانی کی نعمت سے محروم ہو رہے ہیں دوسری جانب شام میں ترک فوج کے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں 32جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق شام سے روس نے فوج کا انخلا شروع کردیا ہے، روس کی فوج کے جنرل سٹاف والیری گیراسیموف کے مطابق روس کا واحد ایئر کرافٹ کیریئر ایڈمرل کوزنیٹسوو شامی سمندری علاقے سے سب سے پہلے وطن واپس جارہا ہے،یہ بحری جہاز اکتوبر سے شام کے ساحلی علاقوں میں بشار الاسد کے مخالفین کے خلاف اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا، ماسکو میں روسی وزرت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شام میں متعین روسی فوج بلانے کے پلان پرجمعہ، چھ جنوری سے عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں روس کا طیارہ بردار جنگی بحری ایڈمرل کْزنیٹسوو واس روانہ ہو گیا ہے۔ اس جنگی بحری جہاز کی فلیٹ میں چھوٹی جسامت کے ڈیسٹرائیر اور جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔روسی وزارت دفاع کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شام سے فوج بلانے کا فیصلہ روسی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر ولادیمیر پوٹن نے کیا ہے۔ روسی صدر کے فیصلے کا اعلان فوج کیچیف آف جنرل اسٹاف جنرل والیری گیراسیموف نے کیا۔واضح رہے کہ شامی تنازعے میں روس نے واضح انداز میں بشار الاسد کی سفارتی و جنگی محاذوں پر ہر ممکن مدد جاری رکھی ہے۔روسی میزائل شکن نظام S-300 اور S-400 شام میں نصب ہیں، ماسکو نے شامی اپوزیشن جنگجوئوں پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ ستمبر 2015 میں شروع کیا تھا۔ شام کے مسلح تنازعے میں شریک روس کے فضائی مشن کے دو طیارے تباہ بھی ہوئے۔ ایک کو ترک لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا تھا جبکہ دوسرا بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوا۔ دونوں جنگی طیارے ایس یو 33 طرز کے تھے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online