Bismillah

603

۴تا۱۰ذیقعدہ ۱۴۳۸ھ        بمطابق      ۲۸جولائی تا ۳ اگست ۲۰۱۷ء

امریکی ہوائی اڈے پر فائرنگ سے5 افراد ہلاک،9 زخمی

(شمارہ 576)

امریکی ہوائی اڈے پر فائرنگ سے5  افراد ہلاک،9 زخمی

فلوریڈا کے فورٹ لوڈرڈیل ایئر پورٹ پر ایک شخص نے گولیاں چلا دیں،سکیورٹی فورسز نے حملہ آور گرفتار کر لیا ،تحقیقات جاری

واشنگٹن(نیٹ نیوز)  امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لوڈرڈیل ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فائرنگ کے وقت ہوائی اڈے پرسیکڑوں افراد موجود تھے۔ گزشتہ روز کینیڈا کی پرواز پہنچنے کے بعدمسافر اپنے سامان کے لئے ٹرمینل ٹو پرموجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق سیکورٹی فورس نے ملزم پر قابو پا کر اسے گرفتار کرلیا ہے۔واقعے کے بعد مسافروں کو تلاشی کے لئے روک لیا گیا تھا۔ حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔ حکام  اس بات کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں کہ حملہ آور سخت سیکورٹی میں اسلحہ سمیت اندر کیسے پہنچ گیا۔فائرنگ کے وقت سابق امریکی صدر جارج بش کے پریس سیکریٹری اری فلیشر بھی ائر پورٹ پر موجود تھے تاہم وہ محفوط رہے۔لوڈرڈیل ایئر پورٹ کا شمار امریکہ کے مصروف ترین25 ہوائی اڈوں میں ہو تا ہے جو میامی سے 25 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online