Bismillah

577

۲۱ تا۲۷ربیع الثانی۱۴۳۸ھ  ۲۰تا۲۶جنوری۲۰۱۷ء

ایران پرعلاقائی طاقت بننے کا خبط سوار،دفاعی بجٹ میں اضافہ

(شمارہ 576)

ایران پرعلاقائی طاقت بننے کا خبط سوار،دفاعی بجٹ میں اضافہ

بحری جہازیوایس ایس ہامن نے آبنائے ہرمز میں 90 میٹر قریب آنے پرایرانی بحریہ کی 4کشتیوں کو گولے داغ کر بھگادیا

تہران(نیٹ نیوز) ایرانی قیادت پر علاقائی طاقت بننے کا خبط سوار ہو گیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ نے دفاعی اخراجات پر ہر سال بجٹ کے5فیصد کے مساوی رقم خرچ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔امریکی بحری جہازیوایس ایس ہامن نے آبنائے ہرمز میں 90 میٹر قریب آنے پرایرانی بحریہ کی 4کشتیوں کو انتباہی گولے داغ کر بھگادیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی قیادت پر علاقائی طاقت بننے کاخبط  سوار ہو گیا ہے۔پیر کو ایرانی پارلیمنٹ نے2016.21کیلئے5سالہ منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات پرسالانہ بجٹ کے5فیصد کے مساوی رقم خرچ ہوگی۔منصوبے کے تحت دور مار میزائل ، ڈرونز کو ترقی دی جائے گی۔جبکہ سائبر وار جرائم کے مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔ایرانی پارلیمنٹ میں پیر کو رائے شماری کے دوران منصوبے کے حق میں173اور مخالفت میں 10فیصد ووٹ ڈالے گئے۔پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ دفاعی اخراجات کا مقصد ایران کو علاقائی طاقت بنانا اور ایرانی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران ایرانی میزائل پروگرام بند کرانے کا وعدہ کرچکے ہیں۔امریکا اورمغربی ممالک کا کہنا ہے کہ حالیہ ایرانی بیلسٹک میزائل تجربات پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے۔قرارداد کے تحت ایران پر جوہری بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر بھی پابندی ہے۔ایرانی جوہری میزائل تجربات پر امریکا ، برطانیہ،فرانس و جرمنی مارچ 2016میں ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل خط تحریر کیا تھا۔بان کی مون دسمبر میں ایرانی تجربات کو سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد،جوہری معاہدے کی روح کے منافی قرار دے چکے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online