Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

بھارت میں اوباشوں نے مسلم خاتون کے ہونٹ، زبان کاٹ ڈالی

(شمارہ 576)

بھارت میں اوباشوں نے مسلم خاتون کے ہونٹ، زبان کاٹ ڈالی

تشدد کا واقعہ بنگلورو میں پیش آیا،مزاحمت کرنے پردرندوں نے زمین پرپٹخ دیا،پولیس کاملزمان پکڑنے سے گریز

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں ہر روز سینکڑوں خواتین اور کم سن بچیاں سڑکوں میں کھلے عام پھرنے والے انسان نما بھیڑیوں کے ہاتھوں اپنی جان گنوادیتی ہیں اور جو مزاحمت کرتی ہیں انہیں برہنہ سڑکوں پر پھینک دیاجاتا ہے۔بھارتی ریاست کرناٹکا کا دارالحکومت بنگلورو میں اوباشوں نے برقع پوش مسلم خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ہونٹ  اور زبان کو کاٹ ڈالا۔ درندوں نے راہ چلتی مسلم خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے لیے گھیرا اور جب باہمت خاتون نے اپنی عصمت بچانے کے لیے مزاحمت کی تو اسے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر پٹخ کر اس کے زبان اور ہونٹوں کوکاٹ ڈالا۔ اس واقعہ کے وقت وہاں موجود لوگ تماشا دیکھتے رہے اور کوئی بھی اس خاتون کی مدد کو نہ آیا۔ لیکن کتوں نے صورت حال دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا جس پر درندے بھاگ نکلے۔ بھارتی پولیس بھی اسی وقت جاگی جب اس علاقے کے مکینوں نے انہیں فون کرکے صورت حال سے آگاہ کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو نہیں پکڑا گیا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online