Bismillah

603

۴تا۱۰ذیقعدہ ۱۴۳۸ھ        بمطابق      ۲۸جولائی تا ۳ اگست ۲۰۱۷ء

موصل میں دھماکوں نے عراقی فوج کی پیش قدمی روک دی، کرنل سمیت40افرادہلاک، ہیلی کاپٹر تباہ

(شمارہ 576)

موصل میں دھماکوں نے عراقی فوج کی پیش قدمی روک دی، کرنل سمیت40افرادہلاک، ہیلی کاپٹر تباہ

دارالحکومت کی مرکزی سبزی منڈی اور مردہ خانے میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ،بغداد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے6 فوجی اڑا دیئے گئے
سمارا میں خودکش بمباروں  کے پولیس سٹیشن پر حملے میں کرنل سمیت3 اہلکار مارے گئے،ہیلی کاپٹر کی تباہی تکنیکی خرابی قرار،2پائلٹس سمیت4ہلاک

بغداد(نیٹ نیوز) عراق کے شہر موصل میں بم دھماکوں  نے عراقی فوج کی پیش قدمی روک دی، مختلف حملوں اور بم دھماکوں میں کرنل ،8 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹرتباہ ہونے سے 2 پائلٹوں سمیت 4 ہلاکتیں ہوگئیں، دارالحکومت بغداد کی مرکزی سبزی  منڈی اور مردہ خانے میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی، بغداد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے  سے 6 فوجیوں کو اڑا دیا گیا، سمارا میںخودکش بمباروں  کے پولیس اسٹیشن پر حملے میں کرنل سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابقعراقی دارالحکومت کی مرکزی سبزی منڈی اور مردہ خانے میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کے مطابق منڈی کے مرکزی دروازے پر کھڑے فوجی اہلکار نے مشتبہ گاڑی کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کی، تاہم گاڑی میں موجود خودکش بمبار نے خود کو اْڑا لیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد کے اطراف بھی کچھ افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں اور مجموعی طور پر ہونے والے حملوں میں 23 ہلاکتوں کا بتایا جا رہا ہے۔  عراق میں مسلسل خودکش دھماکوںنے عراقی فورسز کی موصل میں پیشقدمی کو روک دیا ہے،جنگجوؤں کی جانب سے حالیہ دنوں میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک متعدد اہلکار دھماکوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ موصل کا محاذ عراقی فورسز اور اس کے اتحادیوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ اب تک موصل کے کسی حصے میں عراقی فورسز اپنا مکمل کنٹرول حاصل نہیں کرسکیں جبکہ جنوبی موصل میں عراقی فوج کا ایک گن شپ ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بغداد میں ایک خود کش حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم 12 افراد کے ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے خو کو شہر کے مرکزی سبزی بازار کے دروازے پر دھماکے سے اڑا لیا۔ یہ بازار شیعہ اکثریتی ضلع جمیلہ میں ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online