Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

عراق بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 4فوجیوں سمیت50افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

(شمارہ 597)

عراق بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 4فوجیوں سمیت50افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

بغداد کے علاقے الکرادہ میں کار بم دھماکے میں13 افراد ہلاک ،انبار میں4فوجی نشانہ بنے،بغداد میں مرکزی پل کے قریب بھی بارود بھری گاڑی سے دھماکہ کیا گیا
دارالحکومت بغداد میں 3 دھماکے، موصل میں اجتماعی قبر سے 60 افراد کی لاشیں برآمد،عراق کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے فضائی حملے میں 6 کرد باغی ہلاک

بغداد(نیٹ نیوز) عراق کے دارالحکومت بم دھماکوں اور خودکش حملوں سے لررز اٹھا ، 4 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے، ایک خودکش حملہ الکرادہ میں کار بم دھماکے سے کیاکیا جس کے نتیجے میں27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے دوسرا خودکش دھماکہ بغداد میں ہی ایک آئس کریم کی دکان کے باہر کیا گیا جس میں 13 افراد جان سے گئے، بغداد میں ہی مرکزی پل کے قریب بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی گئی جس میں درجنن سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے، 4 فوجیوں کو انبار میں نشانہ بنایا گیا، موصل میں اجتماعی قبر سے 60 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں دوسری جانب عراق کے شمالی علاقے میں ترک  فوج کے فضائی حملے 6 کرد باغی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق موصل میں حکومت مخالف گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقے سے فرار کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا،مقتولین میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں جن کی لاشیں زنجیلی ضلعے کی گلیوں میں پڑی ہیں۔عراقی دارالحکومت میں 2دھماکوں سے27 افراد شہید، جبکہ 100  سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے ضلع کا ردا اور کرخ میں 2 مقامات پر دھماکہ خیز مواد سے بھری 2 گاڑیوں سے دھماکے کئے گئے۔ پہلے حملے میں ایک خودکش حملہ آور نے مشہور آئس کریم پارلر کے نزدیک خود کو دھماکے سے اْڑالیا، جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔دوسرا دھماکہ بغداد کے سرکاری دفاتر سے کچھ ہی فاصلے پر مرکزی پل کے نزدیک ہوا، جس میں 12 سے زائد افراد ہلاک  44 افراد زخمی بھی ہوئے۔عراق کے سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے الکرادہ میں بارود سے بھری ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ الکرادہ کے مقام پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔ادھر انبار میں  ایک خود کش حملہ آور کی جانب سے اپنے جسم پر باندھے بم کو ہوا میں اڑانے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online