Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

مانچسٹر کے بعد ایک اور حملے نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا، 7افراد ہلاک

(شمارہ 597)

مانچسٹر کے بعد ایک اور حملے نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا، 7افراد ہلاک

حملہ آوروں نے جعلی خودکش جیکٹیں پہن رکھیں تھیں، واردات کے لئے شکاری چاقوؤں کا استعمال ،21 زخمیوں کی حالت نازک

لندن(نیٹ نیوز)مانچسٹر کے بعد ایک اور حملے نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا، دارالحکومت لندن میں 2 مختلف حملوں میں کینیڈین سمیت7افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ ان میں سے21کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زخمیوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں،حملہ آروروں نے دریائے ٹیمز کے لندن پل پر کار سے پہلے لوگوں کو کچلا پھر 12انچ لمبے شکاری چاقوؤں سے وار کر کے لوگوں کو زخمی کیا۔عمارت میں توڑ پھوڑ کرنے کے  علاوہ وہاں موجود لوگوں گلے کاٹے ۔برطانوی پولیس کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے جعلی خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی اور انہیں مختصر مڈبھیڑ کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔دریا ٹیمز پر بنے پل ’’لندن برج‘‘ کے علاقے میں 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سفید رنگ کی ایک ویگن راہگیر کچلتے ہوئے منڈیر سے ٹکرا گئی۔یہ ویگن بی اینڈ کیو کمپنی سے کرائے پرلی گئی تھی۔اس میں سوار 3حملہ آورٹیمز دریا کیلندن پل کی منڈیر سے ویگن ٹکرائے جانے کے بعد اتر کر پل کے قریبی علاقے میں واقع مصروف بورو مارکیٹ میں گئے جہاں انہوں نے چاقوؤں سے لوگوں کے گلے کاٹ ڈالے۔حملے سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔متعدد افراد جان بچانے کے لئے دریا میں چھلانگیں لگانے پر مجبور ہو گئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online