Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

برطرف امریکی ملازم نے مالک سمیت 5 مار ڈالے،فائرنگ واقعات میں24 ہلاک

(شمارہ 597)

برطرف امریکی ملازم نے مالک سمیت 5 مار ڈالے،فائرنگ واقعات میں24 ہلاک

45 سالہ قاتل اپریل میں نوکری سے نکالا گیا تھا،مختلف علاقوں میں فائرنگ کے84 واقعات،55 افراد زخمی،متعدد کی حالت نازک

اورلینڈو(نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں برطرف ملازم کی فائرنگ سے مالک سمیت 5 افراد مارے گئے جبکہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 84 واقعات میں29 افراد ہلاک اور 55 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں برطرف ملازم نے فائرنگ کی ، 45سالہ قاتل جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کو سیاحتی موٹر گاڑیاں بنانے والی ایک فرم ’فیاما‘ نے رواں برس اپریل میں بعض وجوہات کے تناظر میں نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔ نواحی بستی اورنج کاؤنٹی کے شیرف جیری ڈیمنگز نے بتایا کہ فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پانچواں شخص اسپتال پہنچ کر چل بسا۔ تمام مقتولین قاتل کے ساتھ اسی فیکٹری میں کام کرنے والے اس کے سابق ساتھی بتائے گئے ہیں۔  ادھر گن فائرنگ کے مختلف واقعات اور گن کلچر کے نتیجے میں 29  ہلاکتیں درج کی گئی ہیں  جبکہ اس عرصے میں فائرنگ کے چوراسی واقعات پیش آئے ہیں، خبروں کے مطابق ان واقعات میں کم سے کم 55 افراد زخمی ہوئے ہیں، یاد رہے کہ آزادانہ طور پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون کانگریس میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کے مالکان کے اثر و رسوخ کے باعث ابھی تک منظور نہیں ہوسکا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online