Bismillah

606

۲۵ذیقعدہ تا۱ذی الحجہ۱۴۳۸ھ  بمطابق    ۱۸تا۲۴ اگست ۲۰۱۷ء

حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاریاں،مزید5نہتے کشمیری

(شمارہ 604)

حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاریاں،مزید5نہتے کشمیری

قابض فورسز نے3 نوجوانوں کو بانڈی پورہ ،2 کو ضلع پلوامہ میں شہید کیا، پلوامہ میں آپریشن کے دوران براہ راست فائرنگ ،گھر گھر تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ، خواتین اور بچوں پر تشدد سے درجنوں زخمی
جعلی مقابلہ کیس میں فوجیوں کودی گئی سزا ختم کرنے کیخلاف وادی بھر میں ہڑتال ،حریت رہنمائوں کی حالیہ گرفتاریاں اور بیرونی امدادلینے کا الزام اسی سلسلے کی کڑی ہے، مسلم دینی محاذ ڈاکٹرقاسم کا انکشاف
سری نگر ، بڈگام و دیگر علاقوں میں کرفیو  جیسا سماں، جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر اضافی نفری تعینات، ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غنڈوں کی طرف سے قبرستانوں کی بے حرمتی پر مسلمانوں تشویش کی لہر دوڑ گئی
مرکزی جامع مسجدسری نگر میں نماز جمعہ ادا نہیں ہو سکی، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے’’اعداد و شمار کا مجموعہ بل 2017 کا دائرہ کار مقبوضہ کشمیر تک بڑھانے کیلئے اس میں ترمیم منظور کر لی

سرینگر(نیٹ نیوز) تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے مودی سرکار کی ایک اور گھناؤنی سازش، حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاریاں، تازہ ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 نہتے کشمیری شہید کردیئے گئے جبکہ وادی بھر میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری، قابض فورسز نے 3 نوجوانوں کو بانڈی پورہ جبکہ دو کو ضلع پلوامہ میں فائرنگ کرکے شہید کیا دوسری جانب وادی بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج  جاری ہے، ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل پر حریت رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ یاسین ملک کے عدالتی ریمانڈ میں 10روزکی توسیع،نظر بند حریت رہنما شبیر شاہ بھی گرفتار، نئی دہلی منتقل،ناقابل ضمانت وارنٹ پر پکڑاگیا،،حریت رہنمائوں کی حالیہ گرفتاریاں اور بیرونی امدادلینے کا الزام حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی کڑی ہے، مسلم دینی محاذ ڈاکٹرقاسم کا انکشاف،سری نگر ، بڈگام و دیگر علاقوں میں کرفیو  جیسا سماں، جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر اضافی نفری تعینات، ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غنڈوں کی طرف سے قبرستانوں کی بے حرمتی پر مسلمانوں تشویش کی لہر دوڑ گئی،سری نگر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں ہو سکی، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے’’اعداد و شمار کا مجموعہ بل 2017 کا دائرہ کار مقبوضہ کشمیر تک بڑھانے کیلئے اس میں ترمیم منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو  گئے۔کشمیری میڈیا سیل کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی، شہید نوجوانوں کی شناخت عرفان شیخ اور عابد ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔حریت قیادت نے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے ایک مجاہد تنظیم کے رکن کے اہلخانہ کی مار پیٹ اور گھریلو اشیا ء  کی توڑ پھوڑ کے خلاف جمعرات کو ضلع کولگام کے علاقوں قائموہ اور کھڈونی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارتی اہلکاروں نے گزشتہ رات توصیف احمد شیخ کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو مارا پیٹا تھا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی تھی۔ادھربھارت نے کشمیری قوم اور جماعتوں کے نمائندہ اتحاد حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے شبیر شاہ اور دوسرے لیڈروں کو گرفتار کر کے پہلے پاکستان سے مبینہ طور پر رقوم حاصل کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں اور اب حریت کانفرنس جموں کشمیر پر پابندیاں لگا کر تحریک آزادی کی کمر میں خنجر گھونپنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ اس امر کا انکشاف دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر اور مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم نے کیا ہے۔ یہ اتحاد بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی زیر قیادت کام کر رہا ہے اور اس میں کشمیر کی تمام بڑی جماعتیں شامل ہیں۔ سیکرٹری جنرل اور فریڈم پارٹی جموں کشمیر کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کو سری نگر سے گرفتار کر کے نئی دہلی منتقل کر دیاگیا ہے۔ حریت کے دیگر سات لیڈروں کی طرح شبیر شاہ کو بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیاگیا ہے۔ انہیں گرفتار کرکے نئی دہلی منتقل کرنے اور کشمیری نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔حریت چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ،محمد یٰسین ملک و دیگر کشمیری قائدین نے شبیر احمد شاہ و دیگر رہنماؤں کو نئی دہلی منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔شبیر شاہ پچھلے کئی برسوں سے اپنی رہائش گاہ پر نظربند تھے۔گزشتہ روزگھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا گیا اور ہمہامہ تھانہ منتقل کیا گیا۔بعد ازاں انہیں نئی دہلی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے شبیر شاہ کیسمن جاری کئے گئے تھے تاہم وہ پیش نہیں ہوئیاوراب ان کاغیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت رہنماؤں الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام اور نعیم احمد خان کو سرینگر سے جبکہ فاروق ڈار کو نئی دہلی سے گرفتار کیا۔نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کا دس روز ہ ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ادھر غیر قانونی طور پر نظر بند جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کے عدالتی ریمانڈ میں 5اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی جانب سے علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ سمیت 7حریت رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ اس دوران مختلف مقامات پر بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں زبردست مظاہرے کئے۔ مشتعل مظاہرین نے بھارتی فورسز کی گاڑیوں اور اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا، قابض فوج نے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، مقبوضہ وادی میں عملاً غیر اعلانیہ کرفیو نافذ رہا۔ بھارتی فوجی عدالت نے کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے والے 5 فوجیوں کو عمرقید کی سزا ختم کر دی ہے‘ قاتل فوجیوں نے 2010ئمیں لائن آف کنٹرول کے قریب 3 کشمیریوں کو درانداز قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا انہیں ایک دو روز میں انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمڈ فورسز ٹربیونل نے کرنل اور کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجیوں کی عمرقید کی سزا معطل کر دی۔سزا کی معطلی کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online