Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

نہتے فلسطینیوں نے اسرائیل کوہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا، مسجد اقصیٰ سے آلات ہٹا دیئے، 2شہری شہید،400گرفتار

(شمارہ 604)

نہتے فلسطینیوں نے اسرائیل کوہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا، مسجد اقصیٰ سے آلات ہٹا دیئے،   2شہری شہید،400گرفتار

قبلہ اول میں 2ہفتے بعد نماز جمعہ ادا کی ادائیگی، داخلی راستوں پر متنازع میٹل ڈٹیکٹرز، رکاوٹیں اور کیمروں کے نظام سمیت تمام سیکورٹی آلات ہٹا دیئے گئے
دونوں شہریوں کو ریلی پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا،اسرائیلی فوج کی غزہ پر گولہ باری سے عمارتیں تباہ،جمعہ 14 جولائی سے اب تک 15 فلسطینی شہید،1400 زخمی ہوچکے

مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے مکمل پسپا ہوتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر متنازع میٹل ڈٹیکٹرز، رکاوٹیں اور کیمروں کے نظام سمیت تمام سیکورٹی آلات ہٹا دیئے ہیں۔ قبلہ اول میں 2ہفتے بعد آج نماز جمعہ ادا کی گئی۔ جمعرات کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے آلات ہٹانے کے بعد مفتی القدس نے اعلان کیا کہ مسلمان اب مسجد کے اندر نماز ادا کریں گے۔ اس سے قبل فلسطینی مسلمان مسجد کے باہر گلیوں اور سڑک پر نماز ادا کر رہے تھے۔ اسرائیلی پابندیوں پر فلسطین سمیت دنیا بھر میں شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔ فلسطینی وزیر اوقاف نے مسجد اقصیٰ سے اسرائیلی پابندیاں  ختم کئے جانے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔دوسری جانب دہشت گرد صہیونی فورسز نے ریلیوں کے دوران فائرنگ کے مزید 2 شہریوں کو شہید کردیا جبکہ 400 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، ادھر غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے متعدد عمارتوں ک نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔ جمعہ 14 جولائی سے اب تک 15 فلسطینی شہید،1400 زخمی ہوچکے۔تفصیلات کے مطابق بض صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں 14 جولائی کو دہشت گردی کی ایک کارروائی کے بعد  دو ہفتوں کیدوران 15 فلسطینی شہید اور 1400 شہری زخمی ہوئے ہیں۔شہداء اور زخمیوں کا تعلق غزہ کی پٹی، غرب اردن، شمالی فلسطین اور بیت المقدس سے ہے۔فلسطین میں سرکاری سطح ر جاری کردہ رپورٹس میں  بتایا گیا ہے کہ گذشت دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں محمد احمد جبارین، محمد حامد عبداللطیف جبارین، محمد احمد مفضل جبارین، براء اسماعیل حمامدہ، عمار خلیل الطیراوی، رافت نظمی الحرباوی، محمد حسین احمد تنوح، محمد محمود شرف، محمد حسن ابو غنام، محمد خلف محمود لافی، عدی عزیز خلیلی نواجعہ، یوسف عباس کاشور، محمد کنعان، عبداللہ علی طقاطقہ اور عبدالرحمان ابو ھمیسہ کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 15 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کی تعداد 345  ہوگئی ہے۔ ان میں 18 سال کی عمر کے 83 بچے اور 32 خواتین شامل ہیں۔فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز الاقصیٰ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں کم سے کم دو فلسطینی شہید اور 52 زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں دفاع الاقصیٰ ریلیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے  مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ادھر فلسطین میں گزشتہ 14جولائی کو مسجد اقصی میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں اب تک کم سے کم 400 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسیران سٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے ان میں خواتین، بچے، سیاسی رہنما، عمر رسیدہ شہری اور علما بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں امریکا کی نئی حکومت کی شہہ پر فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سے یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں مزید 2400 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘کی رپورٹ میں صہیونی وزیر برائے ہاؤسنگ کی اجازت سے  ہاؤسنگ و پلاننگ کمیٹی نے غرب اردن میں مزید اڑھائی ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 500 رہائشی فلیٹس عارضی قیام گاہوں اور 250 یہودی طلباء کے لیے ہاسٹل کے لیے تعمیر کیے جائیں گے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online