Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

موصل میں شہیدمساجد کی تعمیر شروع، شامی سرحد کے قریب عراقی فضائیہ کی بمباری،20ہلاک

(شمارہ 604)

موصل میں شہیدمساجد کی تعمیر شروع، شامی سرحد کے قریب عراقی فضائیہ کی بمباری،20ہلاک

بارودی سرنگیں اور گھریلو ساختہ بم موصل اور شمالی عراق کے علاقوں کو لوٹنے والے مقامی افراد کی زندگیاں نگلنے لگے ہیں
موصل لوٹنے والے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا عراقی فورسز کے لئے نیا چیلنج بن گیا،طیاروں نے تل سفوق نامی علاقہ نشانہ بنایا گیا

بغداد(نیٹ نیوز) عراق کے شہر موصل میں سرکاری فورسز کے قبضے کے بعد مساجد اور کالونیوں کی تعمیر شروع کردی گئی، تاہم  بارودی سرنگیں اور گھریلو ساختہ بم موصل اور شمالی عراق کے علاقوں کو لوٹنے والے مقامی افراد کی زندگیاں نگلنے لگے ہیں،موصل لوٹنے والے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا عراقی فورسز کے لئے نیا چیلنج بن گیا،عراقی طیاروں نے شامی سرحد کے قریب تل سفوق نامی علاقہ نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی ماہر ارضیات نے قدیم شہر کی شناخت زائل ہونے سے بچانے کیلئے متاثرہ تاریخی مقامات کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع  کر دیا۔ ان مقامات میں حضرت یونس کا مقبرہ، مساجد، یادگاریں اور رہائشی سوسائٹیز شامل ہیں، تاہم بحالی کے کام کو کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ فیصل جبر نامی جیولوجسٹ نے کہا کہ مخالفین اس شہر کی ہر نشانی مٹا کر اسے کھنڈر بنانا چاہتے تھے۔ موصل اپنی تنوع، مذہبی ہم آہنگی اور مختلف قومیتوں کے حوالے سے مشہور تھا، جس کی انفرادیت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ ادھر موصل میں واپسی کیلئے بھی شہری اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔ بارودی سرنگیں اور گھریلو ساختہ بم موصل اور شمالی عراق کے علاقوں کو لوٹنے والے مقامی افراد کی زندگیاں نگلنے لگے ہیں۔ مغربی موصل صورتحال بہت زیادہ خراب ہے، جہاں مساجد، اسکول اور گھر بوبی ٹریپ سے بھرے پڑے ہیں۔ لہٰذا ان علاقوں میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا عراقی فورسز کیلئے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔عراقی فضائیہ نے حکومت کی حامی حشد الشابی ملیشیا کی فراہم کردہ اطلاع پر شامی سرحد کے قریب بمباری کر کے 20افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق کارروائی میں شامی سرحد کے قریب واقع تل سفوق نامی علاقہ نشانہ بنایا گیا۔ اقدام کا مقصد شام کے سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online