Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ پر یمنی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام

(شمارہ 604)

سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ پر یمنی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام

سعودی ایئر ڈیفنس نے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا ہی میں پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کردیا، 10 ماہ میں دوسرا حملہ تھا

جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب کی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، 10 ماہ میں مکہ معظمہ پر یہ دوسرا حملہ تھا۔سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ معظمہ پر یمنی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا اور مکہ مکرمہ پر داغا گیا بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا۔ العربیہ کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر یہ بیلسٹک میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا جب شہر میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اتحادی فوج کے مطابق نگرانی نہ ہونے کے باعث باغیوں کو الحدیدہ بندرگاہ سے بیلسٹک میزائل اور دیگر ہتھیار پہنچائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ باغی  امدادی سامان اور اشیائے ضروریہ کے سامان کے ٹرکوں کے لیے جاری کردہ اجازت ناموں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق ایئر ڈیفنس فورسز نے حوثی باغیوں کے میزائل کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کیا۔ واضح رہے کہ 10ماہ میں مکہ مکرمہ پر باغیوں کا دوسرا میزائل حملہ ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر میں بھی مکہ مکرمہ پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online