Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

بگرام میں نیٹو قافلے پرتباہ کن فدائی حملہ،13 امریکی واصل جہنم

(شمارہ 609)

بگرام میں نیٹو قافلے پرتباہ کن فدائی حملہ،13 امریکی واصل جہنم

امارت اسلامیہ میں مجاہدین کی اتحادیوں کے خلاف وسیع کارروائیاں ،76 سے زائد ٹھکانے لگادیئے گئے،14 ٹینک،متعدد فوجی گاڑیاں تباہ
بمبار نے بگرام ہوائی اڈے کے قریب خود کو اڑایا، دیگر حملوں میں 43  اہلکار ہلاک، 5 گاڑیاں تباہ ،خوست،میدان،غزنی،کابل، ننگر ہار میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا
دائے کنڈی میں ہیلی کاپٹر کو مار گرایا،طالبان،جلال آباد میں پولیس کمانڈر کی گاڑی مجاہدین کے نصب کردہ مقناطیسی بم سے تباہ،کمانڈر سمیت 8 اہلکار کام آئے
ہلمند میں2، فاریاب میں4 ٹینک تباہ،روزگان میں 12 فوجی مجاہدین کا نشانہ بنے،کنڑ، پتکیکا، بغلان، کاپیسا ،خوست میں بھی بڑے پیمانے پر طالبان کے حملے

کابل(نیٹ نیوز) نائن الیون کی برسی کے موقع پر طالبان نے بگرام میں نیٹو قافلے پر تباہ کن فدائی حملے میں 13 امریکیوں کو واصل جہنم کردیا جبکہ امارت اسلامیہ کے مختلف صوبوں اور شہروں میں مجاہدین کی وسیع کارروائیوں میں 76 سے زائد اتحادی ہلاک ہوگئے، حملوں میں 14 ٹینک اور متعدد سرکاری فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا، طالبان نے دائے کنڈی میں ہیلی کاپٹر مار گرایا جبکہ فاریاب میں چوکی فتح کرلی گئی۔نائن الیون کی برسی کے موقع پر بمبار نے بگرام ہوائی اڈے کے قریب خود کو اڑایا، دیگر حملوں میں 43  اہلکار ہلاک، 5 گاڑیاں تباہ ،خوست،میدان،غزنی،کابل، ننگر ہار میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا،مریکی ڈرون طیاروں کے حملوں اور افغان فوج کی بمباری سے 6افغان شہری  شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق  افغانستان میں طالبان نے نیٹو قافلے پر حملہ کر کے 13 امریکی واصل جہنم کردیئے گئے۔ بمبار نے بگرام کے ہوائی اڈے کے قریب خود کو اڑایا۔ جبکہ مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں اور بم دھماکوں میں 43اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، سیکورٹی فورسز کی 5گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دارالحکومت کابل کے مضافات میں دھماکے کے بعد دعویٰ کیا کہ نیٹو قافلے پر حملے میں 13 امریکی ہلاک، 11 زخمی اور 3 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ اس کے برعکس برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بگرام ہوائی اڈہ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں نیٹو قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب مختلف علاقوں می ہونے الے حملوں اور دھماکوں میں 43 افغان اہلکار مارے گئے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5اہلکار ہلاک ہو گئے۔ متون کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پردھماکے سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ضلع سیدآباد کے ماشین قلعہ اور شیخ آباد کے ڈاگ بغری کے علاقوں میں دھماکے سے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ میدان شہر کے شاہ کابل کے علاقے میں بم دھماکے سے دو فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح طالبان نے صوبہ بدخشان کے صدر مقام فیض آباد شہر میں پولیس چوکیوں پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے قلاتی کے علاقے میں حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔ ضلع قرہ باغ کے کروسائی کے علاقے میں بم دھماکے نے ایک فوجی کی جان لے لی۔ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب بیس اکمالاتی کے علاقے میں پولیس کمانڈر کی گاڑی میں طالبان کے نصب کردہ بم سے دھماکا ہوا جس سے کمانڈر سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔اسی طرح صوبہ کابل ضلع سروبی کے ماہ پیر کے علاقے، ولوناو کے مقام کابل، جلال آباد قومی شاہراہ پر طالبان نے پولیس کاروان اور چوکی پر چھوٹے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں دو رینجر گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 5پولیس اہلکار بھی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ طالبان نے مذکورہ شاہراہ کے سورتنگی کے علاقے میں افغان فوجیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے کنڑ اور پکتیکا صوبوں میں بھی افغان فوج کو نشانہ بنایا۔ ضلع سرکانو کے ناوہ کے علاقے میں واقع 6 فوجی چوکیوں پر طالبان نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں اعلی افسر سمیت تین ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔صوبہ پکتیکاسے آمدہ رپورٹ کے مطابق ضلع سرحوضہ کے شاتور کے علاقے میں بم دھماکے سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ضلع خیرکوٹ کے سنزلی کے علاقے میں یکے بعدیگرے بم دھماکوں سے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔علاوہ ازیںصوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب بیس اکمالاتی کے علاقے میں پولیس کمانڈر کی گاڑی میں مجاہدین کی نصب کردہ مقناطیسی بم سے دھماکہ ہوا، جس سے کمانڈر انور سمیت تین اہلکار ہلاک ہوئے۔  امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع خاص روزگان میں فوجیوں پر حملہ کیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع خاص روزگان کے بازار کے قریب 2 چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 پولیس ہلاک  ہوئے۔صوبہ فاریاب ضلع المار میں فوجیوں اور چوکی پر حملہ ہوا۔ مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن، ایک راکٹ لانچر اور ایک بم آفگن سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔امارت اسلامیہ کے فدائی مجاہد نے صوبہ پروان ضلع بگرام میں امریکی غاصبوں کو شہیدی حملے کا نشانہ بنایا۔آمدہ رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر جارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس کے گیٹ نمبر3 کے سامنے جارح فوجیں کھڑے تھیں،کہ اس دوران امارت اسلامیہ کے فدائی مجاہدبارود بھرے موٹرسائیکل سے شہیدی حملہ انجام دی۔ افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے طالبان کے خلاف ایک پمفلٹ کی آڑ میں قرآن پاک کی گستاخی کا ارتکاب کیا ہے جس پر افغان عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔ امریکی فوجی کمانڈر نے ذمہ داروں کو سزا دینے کے بجائے معذرت کے ذریعے معاملہ دبانے کی کوشش کی تاہم عوامی غم و غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور ان کی جانب سے گستاخان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online