Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

مقبوضہ کشمیر، چھاپوں کادائرہ وسیع، تاجر بھی زد میں آگئے، ریاستی دہشتگردی میں 4 نوجوان شہید

(شمارہ 609)

مقبوضہ کشمیر، چھاپوں کادائرہ  وسیع، تاجر بھی زد میں آگئے، ریاستی دہشتگردی میں 4 نوجوان شہید

2روز میں 27 کارروائیاں، یاسین ملک گرفتار،میر واعظ نظر بند، حریت قیادت دہلی میں دھرنا دینے کا اعلان، سپیشل آپریشنزفورس گھروں،دکانوں میں گھس کر توڑپھوڑ
سوپورمیں 2 نوجوان کو مجاہد قرار شہید کیا گیا،روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہروں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں فوجی گاڑی نذرآتش ،افسر سمیت6 فوجی زخمی

سرینگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے چھاپوں کا دائرہ وسیع کردیا ، تاجر بھی زد میں آگئے، تازہ ریاستی دہشت گردی میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ،2روز میں 27 کارروائیاں، یاسین ملک گرفتار،میر واعظ نظر بند، حریت قیادت دہلی میں دھرنا دینے کا اعلان، سپیشل آپریشنزفورس گھروں، دکانوں میں گھس کر توڑپھوڑ،2نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کر سوپور میں جبکہ 2  کو کلگام میں شہید کیا گیا،روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہروں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں فوجی گاڑی نذرآتش ،افسر سمیت6 فوجی زخمی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں کاسلسلہ دراز ہو گیا ہے،سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ  کشمیری تاجر بھی زد میں آ گئے،2دن میں سری نگر اور دہلی میں 27مقامات پر کریک ڈاوؤ کیا جا چکا ہے، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے حریت لیڈروں آغا سید حسن ، غلام نبی سمجھی اور شکیل بخشی سمیت دیگر رہنماؤں اور مختلف کشمیری تاجروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جبکہ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی دھرنا دینے اور گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔میر واعظ کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا جبکہ بھارتی فوج نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو گرفتار کر کے سری نگر جیل منتقل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو 11 ستمبر تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر بم حملے میں 14اہلکارزخمی ہوگئے ، بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقوں کریم آباد اور راجپورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو سخت زد وکوب کیا اور مکانوں ، دکانوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی،سری نگر میں قابض فوجیوں پر دستی بم کے حملے 14 افراد زخمی ہوگئے،بھارتی فوجیوں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے رات کوکریم آباد اور راجپورہ کو محاصرے میں لیا جس کیخلاف نوجوان احتجاج کیلیے سڑکوں پر آگئے۔ قابض اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شدیدشیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، مظاہرین اور قابض اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، اس دوران قابض اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایاجبکہ گھریوں اشیا، دکانوں اور گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑکی۔ بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دونوں کو خدوانی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت سیار احمد وانی اور داؤد الہٰی خان کے نام سے ہوئی ہے۔شوپیاں میں احتجاج کے دوران طالب علموں اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے علاقوں کریم آباد اور راجپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو سخت زدو کوب کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں سوپور میں مجاہد قرار دیکر شہید کئے گئے دو نوجوانوں کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردخا ک کردیا گیا۔ بے گناہ شہادتوں پر وادی میں احتجاج اور ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ قابض فورسز کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال، خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہروں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں فوجی گاڑی نذرآتش کردی گئی ،جبکہ جھڑپوں میں افسر سمیت 6 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے، ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا،کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس کے مرکزی قائدین کی اپیل پر روہنگیا مسلمانوں پر بدترین ظلم و بربریت اور کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،ریلیاں نکالی گئیں

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online