Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

شام میں روسی بمباری سے74 افراد شہید،درجنوں زخمی

(شمارہ 609)

  شام میں روسی بمباری سے74 افراد شہید،درجنوں زخمی

جنگی  طیاروں نے دریائے فرات میں 40 سے زائد کشتیوں ، دیرالزورکو نشانہ بنایا،305 شامی شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

دمشق(نیٹ نیوز) شا م میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 74 سے زائد افراد شہید اور درجنو ں زخمی ہوگئے، جنگی طیاروں نے دریائے فرات میں 40 سے زائد کشتیوں جبکہ مشرقی شہر دیرالزور میں حکومت مخالفین کو نشانہ بنایا دوسری جانب یونانی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم میں 305 شامی شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا  جن میں30خواتین اور 9 بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے دیرالزور شہر کے قریب دریائے فرات میں کشتی میں جانے والے افراد کو نشانہ بنایا، کئی لاشیں دریا سے مل گئی ہیں، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیاروں نے 40 سے زائد طیاروں کو نشانہ  \ بنایاجس کے نتیجے میں 34افراد کی شہادت ہوئی ۔ ادھر شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں روس کے فضائی حملوں میں40 افراد شہید ہوگئے ۔علاوہ ازیں  یونانی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم میں 305 شامی شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا جو جنگ کے سبب جان بچا کر یورپ جانا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک ہی روز میں یہ سب سے بڑی پناہ گزینوں کی تعداد تھی جسے بچایا گیا۔ ان میں 30 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online