Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

انا للہ و انا الیہ راجعون: امیر المجاہدین کی محترمہ خوشدامن صاحبہ انتقال فرماگئیں

(شمارہ 609)

انا للہ و انا الیہ راجعون: امیر المجاہدین کی محترمہ خوشدامن صاحبہ انتقال فرماگئیں

کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں،نو عمری سے خدمت قرآن کا شغل تھا، تاحیات جاری رہا، عموماً وعظ ونصیحت کا موضوع پردہ اور حیاء کا ہوتا
اولاد کے ساتھ سیکڑوں شاگردبھی سوگوار چھوڑے،نماز جنازہ مفتی عبدالرئوف اصغر صاحب نے پڑھائی، گلشنِ صابر میں دارالقرآن کے پہلو میں تدفین

بہاولپور(القلم نیوز)امیر المجاہدین حضرت مولانا محمد مسعود ازہر صاحب حفظہ اللہ کی خوشدامن محترمہ بی بی جی صاحبہ ہفتے کی شب انتقال فرماگئیں۔مرحومہ انتہائی عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت قرآن کا ذوق و شوق نوعمری سے نصیب فرمایا، تاحیات اسی میں مشغول رہیں اور سینکڑوں لوگوں کو زیور علم سے آراستہ کیا۔ خدمت قرآن وحدیث کی یادگار جامعہ دارالترتیل کے نام سے آباد رکھی اور زندگی اس کے انتظام و انصرام میں وقف رہی۔مرحومہ کو نفل روزوں کا بھی بہت اہتمام رہتا تھا اور پردے کی نہ صرف خود بہت سختی سے پابندی کرتیں بلکہ خواتین میں عموما وعظ ونصیحت کا موضوع پردہ اور حیاء کا ہوتا۔ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اٹیک ہو اور خالق حقیقی سے جاملیں۔ نماز جنازہ مفتی عبدالرئوف اصغر صاحب نے پڑھائی اور مسجد سبحان اللہ کے دارالقرآن سے متصل گلشن صابر میں تدفین عمل میں آئی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online