Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

قادیانیوںکے مشن کو ناکام بنانے کیلئے مسلمانوں میں جہاد کاشعوراجاگر کیا جائے،مولانا طلحہ السیف

(شمارہ 610)

قادیانیوںکے مشن کو ناکام بنانے کیلئے مسلمانوں میں جہاد کاشعوراجاگر کیا جائے،مولانا طلحہ السیف

جھوٹے مدعی نبوت قادیانی،اس کے مشن پر بھی لعنت بھیجی اورپھیلائے گئے ہر زہر کو مسلمانوں کے معاشرے سے نکال باہر پھینکا جائے،خاران میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
کانفرنس سے مولانا الیاس قاسمی نے ختم نبوت پر مدلل بیان فرمایا، قاری خبیب نے نعت رسول مقبول پیش کی، بہت بڑی تعداد میں سامعین کی جوش و جذبے کیساتھ شرکت

خاران، بلوچستان (القلم نیوز)جھوٹے مدعی نبوت قادیانی پر لعنت بھیجنے کے ساتھ اس کے مشن پر بھی لعنت بھیجی جائے اور اس کے پھیلائے گئے ہر زہر کو مسلمانوں کے معاشرے سے نکال باہر پھینکا جائے۔ مرزا قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تاکہ وہ جہاد کا انکار کرسکے اور امت مسلمہ کو جہاد سے کاٹ سکے ۔ ہم نے اس کے اس مشن کو ناکام بناناہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ مسلمانوں میں جہاد کا صحیح شعور اجاگرکیاجائے۔ ان خیالا ت کا اظہار مولانا طلحہ السیف صاحب نے بروز جمعہ بعد نماز مغرب عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقدہ خاران میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا  پھر مہمان علماء کرام میں سے تین علمائے کرام کے بیانات ہوئے۔ بعد نماز عشاء قاری خبیب صاحب نے نعت رسولﷺپیش کی۔ اس کے بعد مولانا الیاس قاسمی صاحب کا ختم نبوت کے موضوع پر تفصیلی بیان ہوا۔ اس کے بعد جہادی ترانہ قاری صاحب نے پیش کیا اور وقتا فوقتا سامعین کے جذبات کو گرماتے رہے۔ آخر میں مہمان خصوصی مولانا طلحہ السیف صاحب کاختم نبوت کے موضوع پر مدلل بیان ہوا۔ حضرت نے فرمایا کہ آج ہم قادیانی ملعون پرلعنت تو بھیجتے ہیں اور بھیجنا بھی چاہیئے لیکن قادیانی کے مشن پر کوئی لعنت نہیں بھیجتا بلکہ اس مشن پر چل رہے ہیں۔بہت بڑی تعداد میں سامعین نے جوش وجذبہ کے ساتھ شرکت کی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online