Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فورسز کا بدترین تشدد،8 نوجوان اٹھا کر لے گئے

(شمارہ 610)

فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فورسز کا بدترین تشدد،8 نوجوان اٹھا کر لے گئے

گرفتار کئے گئے نوجوانوں پر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام،غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی،العراقیب گاؤں118 بار مسمار
الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے بچے کو گولی مار دی،نابلس میں زیتون کا باغ تباہ کر دیا، قلقیلیہ میں 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے کیلئے فلسطینیوں کے ہفتہ وارمظاہرے

بیت المقدس(نیٹ نیوز) 130 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،مذہبی رسومات کی آڑ میں بے حرمتی کی، فلسطین میں مظاہرین پر صہیونی فورسز کا بدترین تشدد، 8 نوجوانوں کو اٹھا کر لے گئے، نامعلوم مقام پر منتقل،گرفتار کئے گئے نوجوانوں پر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام،ہ کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی،العراقیب گاؤں118 بار مسمار ،الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے بچے کو گولی مار دی،نابلس میں زیتون کا باغ تباہ کر دیا، قلقیلیہ میں 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے کیلئے فلسطینیوں کے ہفتہ وارمظاہرے، ایٹمی پلانٹ پر کام کرنے والے 170 اسرائیلی جوہری شعاعوں  کے باعث کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  اسرائیلی  فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار فلسطینوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔  یاد رہے کہ  اسرائیلی فوج  دریائے اردن  اور مشرقی علاقے کی  فلسطینی بستیوں پر  وقتاً فوقتاً   چھاپے مارتے ہوئے  مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتی رہتی  ہے۔اب تک   اسرائیلی جیلوں  میں 7 ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 300 بچے بھی شامل ہیں۔فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ 130 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی ایک پرامن ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق بورین میں سیکڑوں فلسطینیوں نے صہیونی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری، یہودی غنڈہ گردی اور نسلی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کے خلاف جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا، ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے دسیوں فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔فلسطین کے علاقے غزہ کی  سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ادھرفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے جانے کے لیے ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال مغربی رام اللہ میں قائم ’بیت اریہ‘ کالونی میں یہودیوں کے لیے 650 نئے گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فلسطینی  بچے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے  شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں  اور مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے نابلس میں فلسطینی شہریوں  کے زیتون کے ایک باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے زیتون کے پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔اس طرح کی شرپسندانہ کارروائیاں یہودی اشرار کا روز کا معمول ہے۔ فلسطینیوں کی جان و مال اور املاک پرحملوں میں انہیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل رہتی ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online