Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

غزہ پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری

(شمارہ 613)

غزہ پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، فلسطینی مظاہرین پر فورسز کاوحشیانہ تشدد، کئی گرفتار،  اسرائیلی ڈرون طیارہ گر کر تباہ

فلسطینی چوکی تباہ،سنگ باری  کے الزام میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی بچے گرفتار کرلئے،ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی کی حدود میں گر کر تباہ ہوا
یہودی شرپسندوں کا نہتے فلسطینی پولیس اہلکار پرتشدد،شمالی فلسطین میں چاقو کے حملے میں یہودی آباد کار قتل،اسرائیلی فورسز کی موجودگی میں 74 یہودی مسجدا قصیٰ میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) غزہ پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، فلسطینی چوکی تباہ، فلسطینی مجاہدین پر فورسز کا وحشیانہ تشدد، درجنوں زخمی،متعدد کو گرفتار کرلیا گیا،سنگ باری کے الزام میں صہیونی فورسز نے 3 فلسطینی بچے گرفتار کرلئے، یہودی شرپسندوں کے اشرار مسلمانوں کے لئے سکیورٹی رسک بن گیا، یہودیوں نے نہتے فلسطینی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شمالی فلسطین میں چاقو کے حملے میں یہودی آباد کار قتل،اسرائیلی فورسز کی موجودگی میں 74 یہودی مسجدا قصیٰ میں داخل،اسرائیلی ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے راکٹ حملے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹینکوں سے گولہ باری  کر کے غزہ کی پٹی میں حماس کی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ حماس کی جانب سے راکٹ داغے جانے کی کوشش کے جواب میں کیا گیا۔راکٹ داغے جانے کے بعد جنوبی اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے۔ داغا گیا راکٹ منزل مقصود کی جانب بڑھنے کے بجائے راستے میں فلسطینی زمین پر ہی گر گیا۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب سے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے جن پر یہودی آباد کاروں اور فوج پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی لڑکوں کو شاہراہ 60 پر سنگ باری کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔قابض پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں فلسطینی لڑکوں کو تفتیش کے لیے  ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ام الشرایط کالونی میں اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ادھر مقبوضہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں ایک پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نیرام اللہ میں ام الشرایط کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کی،آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کا بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کی جنوبی سرحد کے قریب ’اسکائی رائیڈر‘  نامی ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ادھر عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اسکائی رائیڈر‘ ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ ڈرون طیارہ روٹین کی عسکری مہم پر تھا۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں آج جمعہ کو علی الصباح عصیرہ کے مقام پر یہودی دہشت گردوں نے ایک نہتے فلسطینی پولیسی اہلکار محمود محمد جرارعہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر کفر قاسم میں نامعلوم افراد کے چاقو کے حملے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک ہوگیا۔فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔دسیوں یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں منگل  کو دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online