Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں گنجائش ختم،تعداد8لاکھ سے متجاوز،

(شمارہ 613)

   بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں گنجائش ختم،تعداد8لاکھ سے متجاوز،   

روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن روکنے کے دعوے جھوٹے نکلے، نقل مکانی جاری،غیرملکی میڈیاکی نئی وڈیومیں ریاستی تشددکے خوف ناک مناظر،جلتے گھراورجگہ جگہ لاشیں
طوفان اور بادوباراں 12 روہنگیا بچوں کی جان لے گیا،10روز سے دریائے ناف کنارے کھلے آسمان تلے پڑے تھے،ایک ہزار ایکڑ اراضی پر نیا کیمپ بنے گا

کاکس بازار ، ینگون(نیٹ ن یوز)مظالم سے تنگ مزید روہنگیامسلمانوں کے دربدر ہونے کا خدشہ،بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں گنجائش ختم،تعداد8 لاکھ سے متجاوز،ایک ہزار ایکڑ اراضی پر نیا کیمپ بنے گا،بوتھی ڈونگ میں مسجداور تبلیغی مرکز نذر آتش،روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن روکنے کے دعوے جھوٹے نکلے، نقل مکانی جاری،غیرملکی میڈیاکی نئی وڈیومیں ریاستی تشددکے خوف ناک مناظر،جلتے گھراورجگہ جگہ لاشیں ،طوفان اور بادوباراں 12 روہنگیا بچوں کی جان لے گیا،،10روز سے دریائے ناف کنارے کھلے آسمان تلے پڑے تھے۔ تفصیلات کے مطابق  برماسے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا  مسلمانوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘یومیہ 5 ہزار سے زائدافراد کی بنگلہ دیش آمد کے باعث 23 کیمپوں میں گنجائش ختم ہو گئی‘کتو پالنگ کیمپ سے متصل ایک ہزار ایکڑ اراضی پر کتو پالنگ توسیع کے نام سے نیا کیمپ بنانے کا اعلان کردیا گیا۔رخائن میں برمی فوج اور بودھوں کے مظالم سے تنگ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی میں اضافہ ہو رہا ہے‘سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ہر روز کم از کم 5 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہورہے  ہیں۔طوفان باد و باران 12 روہنگیا بچوں کی جان لے گیا۔ 10روز سے رخائن میں دریائے ناف کے کنارے پر کھلے آسمان تلے پڑے تھے کہ تیز بارش اور آندھی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کشتی بان کو ادائیگی نہ کرنے والے سیکڑوں مسلمان 10 روز سے ساحل پر موجودہیں۔ کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوچکی ہیں۔برمی فوج اور بودھ انتہا پسندوں نے بوتھی ڈونگ شہر کے قصبہ علی چھنگ میں واقع تبلیغی مرکز، مسجد و مدرسہ سمت مزید کئی بستیاں نذر آتش کر دی۔ رخائن سے موصول ایک وڈیو میں خوفزدہ خواتین آیت کریمہ کا ورد کرتی دیکھی گئیں۔ برمی فوج نے رخائن کے مرکزی شہر منگڈو کے بعد اب بوتھی ڈونگ میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز دن بھر بوتھی ڈونگ کے محتلف گاو?ں میں آگ و خون کا کھیل جاری رہا۔ برمی فوج اور انتہا پسند بودھوں نے جمعہ کے روز ساڑھے بارہ بجے بوتھی ڈونگ شہر کے قصبہ علی چھنگ میں واقع مرکزی بازار، تبلیغی مرکز اور مرکزی مسجد سمت وہاں موجود دینی مداس کو جلا کر خاکستر کر دیا۔ برماسے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘یومیہ 5 ہزار سے زائدافراد کی بنگلہ دیش آمد کے باعث 23 کیمپوں میں گنجائش ختم ہو گئی‘کتو پالنگ کیمپ سے متصل ایک ہزار ایکڑ اراضی پر کتو پالنگ توسیع کے نام سے نیا کیمپ بنانے کا اعلان کردیا گیا۔رخائن میں برمی فوج اور بودھوں کے مظالم سے تنگ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی میں اضافہ ہو رہا ہے‘سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ہر روز کم از کم 5 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہورہیبرمی حکومت کے مظالم سے تنگ آکر رخائن سے بنگلہ دیش نقل مکانی کی کوشش میں ہزاروں روہنگیا مسلمان دریائے ناف کے س کنارے پھنس گئے۔ متاثرہ خاندان گزشتہ 2 روز سے فاقے سے ہیں جبکہ کشتی بانوں کی جانب سے دریا پار کروانے کے لئے بھاری  رقم طلب کی جارہی ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online