Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

مقبوضہ کشمیر میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کی بھارتی دھمکی ،جعلی مقابلے میں2 شہید

(شمارہ 616)

مقبوضہ کشمیر میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کی بھارتی دھمکی ،جعلی مقابلے میں2 شہید

وادی میں صورتحال یہی رہی تو یمن، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا ہو جائینگے، بدنام زمانہ سابق آئی بی سربراہ ،نوجوانوں کی سوچ بدلنے کا فیصلہ
بانڈی پورہ میں نوجوانوں کی شہادت پر سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،بھارتی فورسز کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے وحشیانہ طاقت کا استعمال
چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین کا بیٹا بھارت میں گرفتار،شاہد یوسف کو بیرونی فنڈنگ الزام میں نئی دہلی طلب کیا گیاتھا،تاجر کی داڑھی کاٹ دی گئی
یوم سیاہ پر ریل سروس کو بھی معطل رکھا گیا،جامع مسجد سرینگر کے اطراف سخت پابندیاں،پلوامہ میں کئی گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں ،10 نوجوان گرفتار

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشت گرد کارروائیاں جاری، بانڈی پورہ میں جعلی مقابلے میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جبکہ دوسری جانب بھارت نے ڈھکے چھپے لفظوں میں مقبوضہ کشمیر میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کی دھمکی دے دی،مقبوضہ وادی پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، یوم سیاہ پر ریل سروس کو بھی معطل رکھا گیا،جامع مسجد سرینگر کے اطراف سخت پابندیاں،پلوامہ میں کئی گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں ،10 نوجوان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔واقعہ کے بعد متعدد علاقوں میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرے کئے۔لوگوں نے سڑکو ں پر نکل کر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو بانڈی پورہ کے علاقے جاجن میں میر محلہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے  دوران شہید کیا۔ دریں اثنا فوجی آپریشن اور نوجوانوں کی شہادت پر حاجن میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ کشمیریوں نے سڑکو ں پر نکل کر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا ئے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل استعمال کئے گئے اور کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، بھارتی پولیس نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دونوں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔سابق آئی بی سربراہ اور بھارتی مذاکرات کار دنیشور شرما نے کہا ہے کہ کشمیر میں شام جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے کشمیری نوجوانوں میں انتہا پسندی ختم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے 70 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے، جس میں کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کابل سے لے کر برسلز تک مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں کشمیر کے 70 ویں یوم سیاہ کے موقع پر سیکڑوں مظاہرین اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئے۔ مظاہرے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف یادداشت اقوام متحدہ آفیشلز کو پیش کی گئی۔ اسی طرح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی یوم سیاہ منایا گیا، جبکہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔حریت قیادت نے پاکستان کے بغیر کشمیر پر مذاکرات سے انکار کر دیا ہے ،بھارتی حکومت کی طرف سے انٹیلی جینس بیورو کے سابق ڈائریکٹر دنیشور شرما کو مذاکرات کار مقرر کرنے کا اقدام مستردکرتے ہوئے کشمیر ی قیادت نے کہا ہے کہ پاکستان کی شمولیت پیشگی شرط ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی جماعتوں سے مذاکرات کی کوششیں شروع کر دیں۔ادھر حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جمعہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا گیا۔وادی کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارت کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے سادہ کپڑوں میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کی وارداتوں کے بعد ایک تاجر کی داڑھی کاٹ دی گئی جس پر ہزاروں کشمیریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ادھر بھارتی فورسز نے بڈگام میں وسیع پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور کشمیریوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online