Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

قصبہ العراقیب پھر مسمار، سینکڑوں فلسطینی بے گھر، وحشیانہ کریک ڈاؤن،80 گرفتار

(شمارہ 616)

قصبہ العراقیب پھر مسمار، سینکڑوں فلسطینی بے گھر، وحشیانہ کریک ڈاؤن،80 گرفتار

اسرائیلی سکیورٹی میں قبلہ اول پر یہودیوں کا دھاوا، فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010 کے بعد سے جاری ، اب تک 120 بار مسمار کیا جا چکا
تلاشی کارروائیوں کی آڑ میں صہیونی فورسز کاگھروں میںگھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ ، لوٹ مار ،بیت المقدس میں 138 فلسطینیوںکے مکانات کی مسماری کا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں یہودی آبادکاری میں 7 گنا اضافہ، قصبہ العراقیب پھر مسمار، سینکڑوں فلسطینی بے گھر، وحشیانہ کریک ڈاؤن،80 گرفتار،اسرائیلی سکیورٹی میں قبلہ اول پر یہودیوں کا دھاوا، فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010 کے بعد سے جاری ، اب تک 120 بار مسمار کیا جا چکا،تلاشی کارروائیوں کی آڑ میں صہیونی فورسز کاگھروں میںگھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ ، لوٹ مار ،بیت المقدس میں 138 فلسطینیوںکے مکانات کی مسماری کا منصوبہ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی سیکورٹی میں 54 یہودی آباد کاروں نے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول میں دراندازی کی۔ یہودی   مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کرتے رہے۔ اس دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد میں داخلے سے روکے جانے پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔شہر قبلہ اول میں واقع نوف زائیون نامی یہودی بستی میں 176 نئے گھروں کی تعمیر کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔جزیرہ نما النقب‘ مقبوضہ بیت المقدس‘غزہ(اے این این+آن لائن)گذشتہ پانچ سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 120 ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010 کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 120 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق العراقیب گاؤں کی تازہ مسماری کی کارروائی گزشتہ روز کی گئی۔ العراقیب جزیرہ نما النقب کی ان 51بستیوں میں سے ایک ہے جنہیں صہیونی حکومت نے غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔ادھراسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں مشقیں شروع کی ہیں۔فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی عدالتوں سے 10روز میں 22 بے گناہ فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈالنے کے احکامات دیئے گئے۔ ان میں ایک پانچ بچوں کی ماں بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جزیرہ نما سیناء کے قریب مصری سرحد پر اسرائیلی فوج کی ایک پارٹی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تاہم اس فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن اور بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تازہ چھاپوں میں صہیونی فوج کے ہاتھوں مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دو روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 70 سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں تلاشی کی مہمات کے دوران نہ صرف فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا بلکہ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا۔صہیونی فوج نے تلاشی کے دوران گھروں سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے ۔قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بھائیوں یاسین اور غانم حمارشہ کو جنین سے گرفتار کر لیا۔قابض اسرائیل کی سول انتظامیہ کی منصوبہ بندی کمیٹی نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع معالیہ ادومیم میں 581 نئے آبادکاری یونٹس کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دی ہے۔عبرانی اخبار 'کول حائر' نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ صہیونی مذہبی تہوار 'عید العرش' کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے یہودی آبادکاری کے علاقوں کے دورے کے دوران کیا گیا۔   اس منصوبے کے مطابق کیدیم چوک میں 459، حجیت سٹریٹ میں 104 اور مگدیم کے مضافات میں 18 گھروں کی تعمیر شامل ہے۔اخبار نے اس بات کی بھی نشاندہی بھی کی ہے کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں سرکاری عمارات کی تعمیر کے لیے 80 ملین شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online