Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

ایل او سی پر بھارت کی وحشیانہ گولہ باری سے 2 شہری شہید،7 زخمی

(شمارہ 616)

ایل او سی پر بھارت کی وحشیانہ گولہ باری  سے 2 شہری شہید،7 زخمی

نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤںکی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا،پانڈو سیکٹر اور ملحقہ علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

راولپنڈی (نیٹ نیوز) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ مطابق بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور    6 زخمی ہو گئے۔مقامی گاؤں نوکوٹ اور کپر کوٹ کی سمیرا یونس اور مریم شہید ہوئیں، زخمیوں میں محمد شکیل، منیر احمد، ذیشان، رفیق احمد اور نسرین شامل ہیں۔ادھر 26 سالہ چوہدری محمد جمیل ولد چوہدری منگتا ساکنہ نلئی اپنے مال مویشیوں کے لیے بھارتی پوسٹوں کے سامنے آزاد کشمیر کے علاقے میں اپنی زمین سے گھاس کاٹ کر گھر لا رہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے اسے سرحد پار سے سینے پر گن سے نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جس سے اسکے گلے میں گولی گھس گئی۔ واقعہ کے بعد کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں اور بھارتی پوسٹوں کے سامنے بسنے والے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online