Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

افغانستان میں امریکی سمیت65اتحادی فوجی ہلاک،8ٹینک تباہ ، ننگر ہار میں ڈرون طیارہ تباہ

(شمارہ 620)

افغانستان میں امریکی سمیت65اتحادی فوجی ہلاک،8ٹینک تباہ  ،  ننگر ہار میں ڈرون طیارہ تباہ

ننگرہار،جوزجان ،بدخشاں، غزنی،خوست اور لوگر میں افغان فورسز پر حملے کئے گئے،ہلکے و بھاری ہتھیاروں پر قبضہ،مجاہدین نے ڈرون کو ننگر ہار میں نشانہ بنایا
میدان وردگ میں مدرسے پر امریکی فوج کے دھاوے میں 8حفاظ سمیت9شہید ،شہدا میں ایک استاد شامل-حفاظ کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان تھیں

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں مجاہدین کے تابڑ توڑ حملے جاری، ایک امریکی سمیت 65 اتحادی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، 8 ٹینک اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ، ننگر ہار میں طالبان نے ڈرون مار گرایا، ننگرہار،جوزجان ،بدخشاں، غزنی،خوست اور لوگر میں افغان فورسز پر حملے کئے گئے،ہلکے و بھاری ہتھیار غنیمت کر لئے گئے،میدان وردگ میں مدرسے پر امریکی فوج کے دھاوے میں 8حفاظ سمیت9شہید ،شہدا میں ایک استاد شامل-حفاظ کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان تھیں۔ تفصیلات کے مطابق   صوبہ ننگرہار میں طالبان نے افغان فوجیوں کی گاڑی پر ضلع بہسود میں بم حملہ کیا۔بیس اکمالاتی کے علاقے میں فوجی گاڑی پر بم حملیکے نتیجے میں کمانڈر فاروق سمیت 2اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ صوبہ جوزجان کیضلع آقچہ کے بازار میں طالبان نے ایک اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی موٹرسائیکل اور کلاشنکوف قبضے میں لے لی۔صوبہ بدخشان ضلع ارگو کے نوآبادکے علاقے میں کمانڈوز اور اہلکاروں پر طالبان حملے میں ایک کمانڈو اور ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔پولیس اہلکاروں اور مقامی حکومت نواز جنگجوو?ں کی چوکیوں پر طالبان نے صوبہ غزنی کے دہ یک اور شل گر اضلاع میں حملہ کیا۔ شلگر کے جلگہ کے علاقے میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب افغان صوبہ خوست میں انٹیلی جنس اہلکار سمیت 4افغان فوجی طالبان حملوں میں مارے گئے۔ضلع باک کے شمل خیل علاقے میں طالبان نے انٹیلی جنس سروس اہلکار قیام الدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ضلع صبری کے گورگوری علاقے میں واقع چوکی پرطالبان نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان صوبہ لوگر کے ضلع برکی برک میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے۔منصوری آپریشن کے سلسلے میں صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر اور شاولیکوٹ، خاکریز، ارغستان اور نیش اضلاع میں فوجی مراکز پر مجاہدین نے حملہ کیا۔تفصیل کے مطابق ضلع نیش کے ضلعی مرکز کے قریب واقع 2 چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے دونوں چوکیاں فتح، ایک ٹینک تباہ، 19 اہلکار ہلاک ہو گئے۔مقامی جنگجوؤں کے مرکز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع دہ یک میں حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق رباط کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کے مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے مرکز فتح اور وہاں تعینات 25 جنگجو ہلاک ہونے کے علاوہ ایک رینجر گاڑی اور تین ٹینک بھی تباہ ہوئے۔ہلمند میں چوکی فتح کرلی گئی، 2 گاڑیاں تباہ اور 3 ٹینک بھی تباہ ہوئے،حملے میں 17فوجی کام  آئے ،امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر اور ضلع جلریز میں کٹھ پتلی دشمن پر حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق میدان شہر اور ضلع جلریز کے مربوطہ علاقوں میں مجاہدین نے آپریشن کے لیے آنے والے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، اس دوران دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 20 اہلکار بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔صوبہ فراہ ضلع بالابلوک میں فوجی یونٹوں پر حملہ کیا۔تفصیل کے مطابق کنسک کے علاقے میں واقع دو اہم یونٹوں پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے دونوں یونٹ فتح، 12 اہلکار ہلاک، جب کہ 14 مزید زخمی ہوئے۔صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ میں چھاپہ مارنے والے امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں پر میزائل حملہ ہوا۔رپوٹ کے مطابق شاراباد کے علاقے میں امریکیوں اور نام نہاد کمانڈوز نے چھاپہ مار، جن پر مجاہدین میزائل حملہ کیا، جس سے ایک امریکی اور 2 کمانڈوز موقع پر ہلاک ہوئے۔ادھر صوبہ ہلمند ضلع مارجہ میں فوجیوں وپولیس پر حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ضلعی مرکز میں امارت اسلامیہ کے رابط مجاہد نے فوجیوں وپولیس اہلکاروں پراندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 28 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online