Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی تاجروں کاہزاروں ٹن تجارتی سامان لوٹ لیا،7لڑکیوں سمیت درجنوں گرفتار

(شمارہ 620)

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی تاجروں کاہزاروں ٹن تجارتی سامان لوٹ لیا،7لڑکیوں سمیت درجنوں گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میںایمبولینس میں طبی امداد کیلئے جانے اسرائیلی دہشگرد فورسز نے اغواء کرلیا،گھر گھر تلاشی مہم اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
مختلف شہروں میں پرامن احتجاج کے دوران قابض صہیونی فوجیوں کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، کئی زخمی،راملہ میں یہودی آبادکاری کے خلاف ریلی، شدید نعرے بازی

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) اسرائیل میں صہیونی فورسز کی دہشت گرد کارروائیاں جاری، قابض فوجیوں نے غزہ  میں فلسطینی تاجرو ں کا ہزاروں ٹن تجارتی سامان لوٹ لیا جبکہ گھر گھر تلاشی کارروائیوں اور وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 7 فلسطینی لڑکیوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مغربی کنارے میں زخمی فلسطینی کو فوجیوں نے ایمبولینس سے نکال اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،مختلف شہروں میں  پرامن احتجاج کے دوران قابض صہیونی فوجیوں کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، کئی زخمی،راملہ میں یہودی آبادکاری کے خلاف ریلی، شدید نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے راستے سے غزہ کی پٹی کو بھیجا گیا ہزاروں  ٹن تجارتی سامان  لوٹ لیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی سامان میں ایسی اشیاء بھی شامل تھیں جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کاکہناہے کہ غرب اردن سے تجارتی سامان سے لدے ٹرک جب غزہ کی سرحد تجارتی راہ داری’کرم ابو سالم‘ پر پہنچے تو اسرائیلی فوج نے انہیں روک لیا۔ ان کی تلاشی لینے کے بعد سامان لوٹ لیا گیا۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کو بھیجے گئے تجارتی سامان میں کیمیائی سامان بھی شامل تھا۔ اس لیے کرم ابو سالم گذرگاہ پر سامان کی چھان بین کے بعد اسے قبضے میں لیا گیا ہے۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات بچیوں اور سابق وزیر سمیت 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تلاشی کے دوران تحریک فتح کے سابق وزیر حاتم عبدالقادر کو ان کے گھر سے حراست میں لیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطا بق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیسویہ، پرانے بیت المقدس شہراور بیت حنینا میں گھر گھر تلاشی لی اور فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کرنے کے گھروں میں لوٹ مار کی۔مرکزکے نامہ نگار کے مطابق بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں سات لڑکیوں اور چھ دوسرے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ادھراسرائلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب المجلس کے مقام پر افریقی تارکین وطن کی کالونی پر چھاپہ مارا اور وہاں سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت روئی بلالہ، میس فیراوی، علی فیراوی اور عبدالمطلب ابو صبیح کے ناموں سے کی گئی ہے۔العیسویہ سے دو سگے بھائیوں روان موسیٰ مصطفیٰ اور  عرفات کو حراست میں لیا گیا۔ شمالی بیت المقدس سے 18 سالہ دیما عدنان النتشہ کو حراست میں لیا گیا۔ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران سابق وزیر اور تحریک فتح کے رہ نما حاتم عبدالقادر اور جماعت کے سیکرٹری جنرل شادی مطور کو حراست میں لے لیا۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میںاسرائیلی فوج نے کئی شہروں اور پناہ گزین کیمپوں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔قابض صہیونی ریاست کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کومسمار کرنے کے مظالم جاری ہیں۔ بیت المقدس کے رہائشی ایک فلسطینی شہری 40 سالہ جمال عمرابوطیر نے جرمانوں سے بچنے  کے لیے اپنا مکان اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کردیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ تشدد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک جرمن رضا کار سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ میں بعلین اور قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پراسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران  قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں  کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online