Bismillah

640

۳تا۹شعبان المعظم ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۰تا۲۶اپریل۲۰۱۸ء

بزدل بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے لگے(خوفناک رپورٹ سامنے آگئی)

(شمارہ 623)

بزدل بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے لگے(خوفناک رپورٹ سامنے آگئی)

ہر 3 روز میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے، 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے،بڑی تعداد مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھی

 نئی دہلی(نیٹ نیوز) بزدل بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد اپنے ہاتھوں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے اور رپورٹ کے مطابق ہر 3 روز میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تک کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں تینوں مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج   سے ہے۔جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1185 روز میں 348 فوجیوں نے دوران ڈیوٹی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خودکشی کرنے والوں میں بڑی تعداد ان اہلکاروں کی تھی جو عرصہ دراز سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھے جنہوں نے ذہنی تناؤ کے باعث زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگا لیا۔دوسری جانب رواں ہفتے بھی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقے میں تعینات بھارتی فوجی نریندرا نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار لی جس کی لاش اس کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہے۔اہل خانہ نے نریندر کی موت کی وجہ خودکشی قرار دیا ہے جس کے بعد وزارت دفاع اس فوجی کانام بھی خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی فہرست میں شامل کررہی ہے۔ ادھر گزشتہ روزکشمیر میں ہندوستان کے ایک اور فوجی کی خود کشی کرلی،طلاعات کے مطابق ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے  سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کرلی۔34سالہ کمارمشرا کا تعلق 118میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔پولیس کے مطابق کہ کمارمشرا نے اپنے سر میں دو گولیاں  مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online