Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

طالبان کے رابطہ کار2 اہلکاروں نے ننگرہار میں 16 امریکی فوجی بھون ڈالے

(شمارہ 627)

طالبان کے رابطہ کار2 اہلکاروں نے ننگرہار میں 16 امریکی فوجی بھون ڈالے

افغانستان میں مجاہدین کی کارروائیوں میں تیزی،12 ٹینک درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ،متعدد چوکیوں پر قبضہ،100 سے زائد اتحادی ہلاک
2اہلکاروں نے عسکری حکام پر اجلاس میں گولیوں کی بوچھاڑ کردی،جوابی حملے میں شہید،دونوں اسی کارروائی کیلئے فوج میں بھرتی ہوئے، ترجمان طالبان
جواب میں امریکی طیاروں کی عوام پر غصہ نکالتے ہوئے سویلین آبادی پر شدید بمباری ،25 بے گناہ شہری شہید،قندھار میں فوجی کانوائے پر حملہ،متعدد ہلاک
 غزنی،پکتیا،بلخ اور کاپیسا و میدان میں 16اہلکارہلاک،12ٹینک تباہ، چوکی پر طالبان قبضہ،ہیوی مشین گن اور موٹرسائیکل، بھاری مقدار میں فوجی سامان غنیمت
لوگر و ننگرہار میں اعلیٰ افسروں سمیت 13 اہلکار قتل، 4 رینجرگاڑیاں تباہ،فراہ،قندہار اورہلمند میں3چوکیاں فتح،بھارتی سفارت پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی، مجاہدین کے رابطہ کار 2 اہلکاروں نے ننگر ہار میں عسکری اجلاس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 16 امریکی فوجی واصل جہنم اور متعدد زخمی ہوگئے، دیگر حملو ں میں100سے زائد اتحادی ہلاک ،12 ٹینک اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ،کابل میں بھارتی سفارتخانے پر میزائل حملہ، عمارت کو شدید نقصان، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ،لوگر و ننگرہار میں اعلیٰ افسروں سمیت 13 اہلکار قتل، 4 رینجرگاڑیاں تباہ،فراہ،قندہار اورہلمند میں3چوکیاں فتح،بھارتی سفارت پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ،جواب میں امریکی طیاروں کی عوام پر غصہ نکالتے ہوئے سویلین آبادی پر شدید بمباری ،25 بے گناہ شہری شہید،قندھار میں فوجی کانوائے پر حملہ،متعدد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں 2 افغان  اہلکاروں کی فائرنگ سے 16 امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ سے دونوں شہید ہوگئے جبکہ امریکی فوج نے جوابی کارروائی میں عام شہریوں پر غصہ نکالتے ہوئے شہری آبادی پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 عام شہری شہید ہو گئے طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جمعرات کو امریکی افسروں اور افغان عسکری حکام کے درمیان اجلاس ہو رہا تھا کہ اس دوران وہاں سکیورٹی پر مامور 2 افغان اہلکارں نے اپنی گنوں کا رخ امریکی افسروں اورمقامی عسکری حکام کی طرف کردیا اور ان پر گولیوں بوچھاڑ کرتے ہوئے انہیں چھلنی کر دیا جس کے نتیجے میں 16 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ طالبان ترجمان کے مطابق حملہ ان کے 2 کمانڈروں پاچاخان اور زمیندارنے کیا جو افغان فوج میں اسی طرح کی کارروائی کیلئے بھرتی ہوئے تھے۔ جواب میں امریکی طیاروں نے عوام پر غصہ نکالتے ہوئے سویلین آبادی پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 بے گناہ افغان شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس مقام پر بھارتی سفارتخانے کی حدود میں میزائل حملہ کیا گیا ، جس سے سفارتخانے کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا ، واقعہ میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم بھارتی حکام نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ نے صرف بیرونی دیوار کو نقصان پہنچایا ہے اور اس کا تمام عملہ محفوظ ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے افغان حکومت سے سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ طالبان حملوں میں 16افغان فوجی ہلاک ،12ٹینک اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ غزنی میں چوکی ،ہیوی مشین گن اور موٹرسائیکل سمیت مختلف فوجی سازوسامان پر قبضہ کر لیا،مختلف صوبوں میں حملے کیے گئے۔ صوبہ پک تیا میں افغان فوجیوں کی چوکی و کاروان پر حملہ کیا،جس میں3اہلکار ہلاک اور 2ٹینک تباہ ہو گئے۔بلخ میں پولیس و چوکیوں پر حملے میں 7اہلکار مارے گئے ،غزنی میں طالبان نے چوکی پر قبضہ کرلیا ،جھڑپوں میں 4اہلکار ہلاک ہو گئے ،پک تی کا میں امریکی فوج نے چھاپے کے دوران 4شہریوں کو گرفتار کرلیا۔کاپیسا و میدان میں فوجیوں پر حملے میں 2اہلکار ہلاک جبکہ گاڑی تباہ ہو گئی۔صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر میں واقع چوکی پر لیزر گن حملے میں 2 اہلکارہلاک جبکہ کمانڈر عبد الواحد سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔طالبان نے ایک ہیوی مشن گن اور موٹرسائکل سمیت مختلف ع فوجی سازوسامان پر قبضہ کرلیا۔صوبہ ہلمند کے گرشک وگرمسیر اضلاع میں پولیس پر طالبان نے حملے کئے۔صوبہ قندہار کے نیش وخاکریز اضلاع میں فوجی کاروان پرطالبان نے حملہ کیا۔آمدہ رپوٹ کے مطابق ضلع نیش کے کندئی کے علاقے میں فوجی کانوائے پر طالبان حملے سے 10 ٹینک اور گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار متعدد اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے۔بہ فاریاب ضلع قیصار کے قزل کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح، 6 فوجی ہلاک، جبکہ 2 گرفتار ہوئے۔ بلخ ضلع چاربولک کے سلبارون کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے  چوکی اور وسیع علاقہ فتح ہونے کے علاوہ کمانڈر سمیت چار جنگجو زخمی جبکہ ایک مارا گیا۔ضلع سنگین میں چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح، 6 پولیس ہلاک، جبکہ دیگر نے فرار کی راہ اپنالی۔ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے لنڈئی کوچہ اور سولئی کے علاقوں میں فوجیوں، پولیس وجنگجوؤں نے آپریشن کا آغاز کیا، جن پر مجاہدین نے جوابی کاروائی کی، جس سے 3 اہم کمانڈروں سمیت 87 اہلکار ہلاک، 140 زخمی، جبکہ سات ٹینک تباہ ہوئے۔صوبہ ہرات ضلع رباط سنگئی سے اطلاع ملی ہے کہ نہر صیاد اور سگ کے علاقوں میں آپریشن کرنے والے فوجیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو اطلاع آنے تک جاری رہا، جس سے 3 ٹینک تباہ، 11 اہلکار ہلاک، جبکہ 4 مزید زخمی ہوئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online