Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

عراق،2خود کش دھماکوں میں38افراد ہلاک،90زخمی

(شمارہ 627)

عراق،2خود کش دھماکوں میں38افراد ہلاک،90زخمی

متعدد کی حالت نازک، طیران میں کھلے آسمان تلے لگنے والی مارکیٹ میں دیہاڑی دار مزدوروں کی بڑی تعداد کام ملنے کی آس میں جمع تھی کہ دھماکہ ہوگیا
 دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی گاڑیوں، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، فضا میں سیاہ دھواں پھیل گیا،پہلے ایک دھماکہ ہوا ،امدادی کام کیلئے لوگ آگے بڑھے تو پھر دوسرا دھماکا ہوا،عینی شاہد

بغداد(امت نیوز)عراقی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں 2 خودکش حملوں میں38 افراد ہلاک و90 زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق حکومت مخالف گروہ  کیخلاف مکمل فتح کے عراقی اعلان کے بعد ہونے والی پہلی بڑی واردات نے عراق میں امن کے حوالے سے عوامی توقعات اور فورسز پر ان کے فخر کو کچل کر کے رکھ دیا ہے۔ دھماکے کے وقت طیران چوک کے قریب کھلے آسمان تلے لگنے والی مارکیٹ میں دیہاڑی دار مزدوروں کی بڑی تعداد کام ملنے کی آس میں جمع تھی۔اسی جگہ پر استعمال شدہ کپڑوں کے علاوہ پرانے برقی آلات فروخت کئے جاتے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق  دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی گاڑیوں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضا میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔ ٹریفک پولیس کے میجر محمد مظہر ا کہنا ہے کہ وہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں ہی موجود تھے۔ ایک خود کش بمبار نے صبح 6بجے کئے جانے والے پہلے دھماکے میں خود کو اڑا دیا جب طیران چوک کے قریب ٹھیلے ،کام ملنے کی آس لئے مزدور و دیگر آنا شروع ہوئے تھے۔ ایک تعمیراتی مزدور کاظم علی کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد لوگ زخمیوں کو بچانے کیلئے آگے بڑھے تو ایک اور بمبار نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ گھیرے میں لے کر زخمی قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔۔عراقی حکومتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغداد کے نواحی علاقے طویل عرصے تک بم فیکٹریاں بنے رہے ہیں اور یہ علاقے اب تک غیر محفوظ ہیں۔13 جنوری کو ایک خود کش بمبار نے ایک فوجی گاڑی کے قریب خود کو اڑا کر 4 اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online