Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

غزہ پراسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیںتباہ

(شمارہ 627)

غزہ پراسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیںتباہ، البدریج کیمپ میں فائرنگ سے2لڑکے شہید، وحشیانہ تشدد سے290فلسطینی زخمی

دونوں لڑکے اسرائیلی دارالحکومت بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے،دہشتگردی فوجیوں نے سرمیں گولیاںماریں،جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت
مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری ،غرب اردن میں کریک ڈاؤن،15 فلسطینی گرفتار،گھر گھر تلاشی کارروائیاں میں لوگوں پر تشدد

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)غزہ پر اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ، البدریج کیمپ میں مظاہرے کے دوران فائرنگ کرکے 2 فلسطینی لڑکوں کو شہید کردیا گیا، غرب اردن میں تلاشی کارروائیوں کے دوران صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ تشدد سے 290 افراد زخمی،15کو گرفتا ر کرلیا۔مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب البدریج کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے2 فلسطینی لڑ کوں کو شہید کر دیا۔ ترجمان نے میڈیا کو بتایا ٹرمپ کے اسرائیلی دارالحکومت بیت المقدس منتقلی کے خلاف نوجوان احتجاج کر رہے تھے۔ صہیونی فوج نی گولی  مار دی۔اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں مزید یہودی بستیوں کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق 1122 یونٹس پر مشتمل بستیاں مغربی کنارے پر تعمیر کی جائیں گی۔ اسرائیلی حکومت 6 ہزار 77 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے، گزشتہ روز یہودی بستیوں کے حوالے سے وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا۔ایک کی عمر 16 برس اور نام ابو معید ہے ادھر مغربی کنارے شہر نابلوس میں دوسرے لڑکے علی عمر کے سر میں گولی ماری گئی صہیونی فوج کے ترجمان نے الزام لگایا بیسوں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھرائو کیا اور ٹائر جلائے خطرہ بننے پر فائرنگ کرنا پڑی، 2 افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینی بچوں 16 سالہ علی عمرنمر قینو اور امیر ابو مساعد کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق دونوں شہدا کے جنازوں اور تدفین کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔اسرائیلی فوج نے قبلہ اول کے حق میں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہرین پر حملے کر دیے جس کے نتیجے میں 290فلسطینی زخمی ہوئے۔مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازہر نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی کے لئے پل کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔  اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا، جس پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر حملے کرکے290 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینی شہری غاصب صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مسلسل مظاہرے کررہے ہیں۔ غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بیت المقدس کی حمایت اور امریکی فیصلے کے خلاف میں بھی زبردست مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online