Bismillah

660

۱۰تا۱۶محرم الحرام۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۲۱تا۲۷ستمبر۲۰۱۸ء

کابل میں ریڈ زون،ملٹری اکیڈمی دھماکوں سے گونج اٹھے،200ہلاک

(شمارہ 629)

کابل میں ریڈ زون،ملٹری اکیڈمی دھماکوں سے گونج اٹھے،200ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت میں آئی جی دفتر کے باہر بارود سے بھری ایمبولینس میں دھماکا، درجنوں گاڑیاں ،وزارت داخلہ سمیت متعدد عمارتیں، دکانیں زمین بوس
 ایمبولینس ڈرائیور پہلی چیک پوسٹ پر یہ کہہ کر داخل ہوا بیمار اہلکار کو اسپتال لے جانے کیلئے آئی جی دفتر جا رہا ہے،دوسری پردوران چیکنگ بمبار نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا
 200 زخمی،درجنوں کی حالت تشویشناک، کابل ملٹری اکیڈمی پر حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی،جلال آباد میں طالبان کے امریکی کمانڈوز کے مرکز پر میزائل حملہ
امریکی انتظامیہ کی کابل ہوٹل حملہ میں ٹرمپ کے مشیر کے ترجمان سمیت 4 امریکیوں کے مارے جانے کی تصدیق،ہلمند میں فدائی کارروائی میں 7  ٹینک تباہ، 23 اہلکار ہلاک
خوست میں پولیس چیف کی گاڑی دھماکے سے تباہ،خوست ایئرپورٹ، لوگر فوجی اڈے پر میزائل حملے ،غزنی میں چوکی پر مجاہدین کاقبضہ،بھاری اسلحہ بھی غنیمت

کابل (نیٹ نیوز)کابل میں ریڈ زون اور ملٹری اکیڈمی دھماکوں سے گونج اٹھے،200 اہلکار ہلاک،200 سے زائد زخمی، طالبان کے تباہ کن حملوں سے اتحادی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی،دارالحکومت میں آئی جی دفتر کے باہر بارود سے بھری ایمبولینس میں دھماکا، درجنوں گاڑیاں ،وزارت داخلہ سمیت متعدد عمارتیں اور متصل مرغ بازار کی بیشتر دکانیں زمین بوس،یورپی یونین کا دفتر کو بھی نقصان،دھماکے کے مقام پر لاشوں کے ڈھیر،درجنوں کی حالت تشویشناک، کابل ملٹری اکیڈمی پر حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی،2 نے خود کو اڑا لیا،جلال آباد میں طالبان کے امریکی کمانڈوز کے مرکز پر میزائل حملہ،امریکی انتظامیہ کی کابل ہوٹل حملہ میں ٹرمپ کے مشیر کے ترجمان سمیت 4 امریکیوں کے مارے جانے کی تصدیق، ہلمند میں فدائی کارروائی میں 7  ٹینک تباہ، 23 اہلکار، پکتیا میں 15 کمانڈر سمیت  15 ہلاک،خوست میں پولیس چیف کی گاڑی دھماکے سے تباہ،خوست ایئرپورٹ، لوگر فوجی اڈے پر میزائل حملے ،امریکی و افغان فوج کوشدید نقصان کی اطلاعات،غزنی میں چوکی پر مجاہدین کاقبضہ،بھاری اسلحہ بھی غنیمت۔ تفصیلات کے مطابق کابل کے ریڈ زون کے فورتھ ایونیو میں یورپی یونین و افغان مصالحتی کمیشن کے دفاتر کے قریب واقع آئی جی پولیس کے دفتر کی چیک پوسٹ پر ایک بمبار نے مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے دوپہر بارود سے بھری اپنی ایمبولینس اڑا دی۔دھماکے کے نتیجے میں100 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ200سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ایک ایمبولینس ڈرائیور صدارت چوک کے قریب پہلی چیک پوسٹ پر یہ کہہ کر داخل ہوا کہ وہ ایک بیمار پولیس اہلکار کو اسپتال لے جانے کیلئے آئی جی دفتر جا رہا ہے۔دوسری چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے ایمبولینس کو روک کر چیکنگ شروع کی تو خود کش بمبار نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے نتیجے میں 40 موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ ہر طرف تباہی پھیل گئی اور ریڈ زون ہی نہیں شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں۔عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے آگ کا ایک گولہ اوپر اٹھتے دیکھا جس کے بعد کچھ دیر تک فضا پر دھواں چھایا رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ شہر کی تمام عمارات جھول گئیں۔ادھر کابل میں ملٹری اکیڈمی اور مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیور سٹی پر حملے میں 11 اہلکارہلاک، 16 زخمی ،جبکہ طالبان کی دیگر کارروائیوں میں 27 اہلکار ہلاک اور16 زخمی ہو گئے، طالبان نے ایک چوکی پر قبضہ کرنے کے علاوہ ایک گاڑی اور 6 ٹینک تباہ کر دیئے۔ 5حملہ آوروں نے ملٹری اکیڈمی کی قریبی پوسٹ پر صبح سویرے حملہ کیا۔ 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 2کو ہلاک جبکہ ایک کو فورسز نے گرفتار کرلیا۔افغانستان کے قندوزاور پکتیا صوبوں میں طالبان حملوں میں 12اہلکار مارے گئے۔قندوز کے صدرمقام قندوز شہر کے زرخرید کے علاقے میں طالبان نے چوکی پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات حکومت نوازجنگجوو?ں میں سے 7 ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دریں اثنائ￿ طالبان نے تازہ دم اہلکاروں پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔اسی طرح صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے فقیرخاک کے علاقے میں واقع چوکی پر طالبان نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں چوکی کو نقصان پہنچنے کے علاوہ وہاں تعینات پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔دوسری جانب طالبان نے خوست اور لوگر صوبوں میں افغان فوج کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے روغہ کے علاقے میں ضلع قلندر کے پولیس چیف کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار زخمی ہوگئے۔طالبان نے امریکی وافغان فوجوں کے اہم مرکز ایئرپورٹ پر میزائل داغے جو اہداف پر گرے۔ صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے خدر نامی فوجی بیس پر طالبان نے اسی نوعیت کا حملہ کیا۔دونوں حملوں میں امریکی و افغان فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رواں ہفتے ہوٹل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر کے ترجمان گلین سلیگ بھی شامل تھے۔ دفتر کی ترجمان ہیدر نورٹ نے بیان میں تصدیق کی کہ 20 جنوری کو کابل میں ہوٹل پر ہونیوالے حملے میں 4 امریکی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں گلین سلیگ بھی شامل ہیں جو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر رک گیٹس کے ترجمان تھے۔ ادھر افغان حکام نے کابل ہوٹل پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 بتائی ہے۔ قبل ازیں 25 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ قاری چوکی کے علاقے میں فدائی مجاہد نے بارودی مواد سے بھری گاڑی حکمت عملی کے تحت فوجی یونٹ سے ٹکرایی، جس سے مرکز، سات ٹینک تباہ اور اہم کمانڈروں سمیت 67 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔دوسری جانب اسی وقت نادعلی ومارجہ اضلاع کی درمیانی علاقے کے دوراہی اور تریخ ناور کی درمیانی مقام پر آپریشن کرنے والے فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور سنگور جگنجوؤں پر 2 فدائی مجاہدین نے حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس سے 10 اہلکار ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ صوبہ ہلمند ضلع گرشک میں فوجیوں پر حملہ ہوا۔موصولہ اطلاع کے مطابق نہر سراج کے علاقے کے شندک ماندہ کے مقام پر واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے چوکی فتح، ٹینک ورینجر گاڑی تباہ 4 پولیس ہلاک، جبکہ 3 مزید زخمی ہوئے۔غزنی شہر کے قرہ باغی اور اور منگور کے علاقوں میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ پانچ اہلکار ہلاک جبکہ سات زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ضلع شل گر کے جمال قلعہ کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ غزنی شہر کے خشک کے علاقے میں پولیس اہلکار کو طالبان نے ہلا ک کر دیا جبکہ قرہ باغی کے علاقے میں تین فوجی ہلاک اور ارزو کے مقام پر پولیس اہلکار سنائپرگن سے مارا گیا۔دوسری جانب امریکی مرکز پر طالبان نے صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر میں میزائل داغے جہاں امریکی وافغان کمانڈوز کا مرکز ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہ مل سکی۔پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر میں دھماکہ ہوا۔کلہ گاؤ کے علاقے میں پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔اسی طرح صوبہ قندہار کے شاولیکوٹ وخاکریز اضلاع میں فوجیوں پر بم دھماکے ہوئے۔ ضلع خاکریز کے سیاہ سنگ وادی کے علاقے میں فوجی کاروان پر بم دھماکے سے 2 ٹینک تباہ اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔ضلع شاولیکوٹ سے اطلاع ملی کہ کوندلان کے علاقے میں اسی نوعیت کے بم دھماکے سے ایک اور ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ بالاباغ کے علاقے میں ایک فوجی عبد الکریم ولد عبد اللہ خان ایک کلاشنکوف سمیت طالبان سے آملا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online