Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین کیخلاف زہریلی آنسوگیس کا استعمال،فائرنگ سے53 زخمی

(شمارہ 629)

 اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین کیخلاف زہریلی آنسوگیس کا استعمال،فائرنگ سے53 زخمی

یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر دھاوا،مذہبی رسومات کی آڑ میں کی بے حرمتی‘ بیت ا للحم سے 2 فلسطینی بچے گرفتار،غرب اردن میں فوج کی گشتی پارٹی پرفائرنگ
صہیونی فورسز کا فلسطینیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار، خواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا،وادی اردن میں مکان مسمار

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) فلسطینی میں صہیونی فورسز اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئیں،  اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین کیخلاف زہریلی آنسوگیس کا استعمال،فائرنگ سے53 زخمی،بیت ا للحم سے 2 فلسطینی بچے گرفتار،غرب اردن میں فوج کی گشتی پارٹی پرفائرنگ،یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر دھاوا،مذہبی رسومات کی آڑ میں کی بے حرمتی،صہیونی فورسز کا فلسطینیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار، خواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا،وادی اردن میں مکان مسمار۔ تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے  پر فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں کئی فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا گیا۔ غرب اردن کے کئی شہروں میںاسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں کئی مقامات پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں موجود فلسطینی بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے الھاشمیہ قصبے کا گھیراؤ کرنے کے بعد اس پر دھاوا بولا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روزبیسوں اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں42 یہودی شرپسندداخل ہوئے بیت اللحم سے دو فلسطینی بچے پکڑ لئے دونوں کی عمریں 16 سال بتائی جاتی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے یہودی انتہا پسند ارکان نے ایک نیا ترمیمی بل لانے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ اس نئے ترمیمی بل کا مقصدعرب ارکان کنیسٹ کی فنڈنگ روکنا ہے۔غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں کے درمیان  اور غرب اردن کے شہر اریحا میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں53 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب غرب اردن کے شمالی شہر اریحا میں نکالے گئے ایک جلوس پر اسرائیلی فوج بے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے۔جنوبی شہر الخلیل میں سعیر کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کی شام الخلیل میں سعیر قصبے کی باب الزاویہ کالونی میں جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کے خلاف زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ادھرالسعیر قصبے میں الدوارہ کے مقام پربھی فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online