Bismillah

652

۶ تا۱۲ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۲۰تا۲۶جولائی۲۰۱۸ء

شام،بشار فضائیہ کی شہریوں و ہسپتالوں پر بمباری میں 40 افراد شہید

(شمارہ 629)

شام،بشار فضائیہ کی شہریوں و ہسپتالوں پر بمباری میں 40 افراد شہید

سبزی منڈی پرحملے کے زخمیوں کی منتقلی کے وقت اسپتال ہدف بنائے گئے،فضائی حملوں سے غوطہ بھی گونج اٹھا

دمشق(نیٹ  نیوز)شام میں بشار فضائیہ کی بمباری میں40 افراد شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قائم تنظیم شامی مبصرین برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ بشار فضائیہ کی مخالفین کے زیر قبضہ شہر ادلب کے رہائشی علاقوں و اسپتالوں طبی مراکز پر بمباری میں40 شہری شہید ہو گئے ہیں۔ بیشتر ا مواتبشار ٹولے کے زیر کنٹرول شہرحلب سے اور ابو الظہر نامی فوجی اڈے سے12 میل دور واقع قصبہ سراقب میں ہوئیں۔ادلب کی سول ڈیفنس کے سربراہ  مصطفیٰ الحاج یوسف کے مطابق24 گھنٹے کے دوران ہونے والی بمباری میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔پہلے علاقے کی سبزی منڈی پر حملے کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو منتقل کیا ہی جا رہا تھا کہ بشار ٹولے کی فضائیہ نے اسپتالوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنا ڈالا۔اس حملے کا نشانہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ بنا۔ادھرشامی دارالحکومت کے قریب غوطہ کے علاقے میں ایک بار پھر بشار فورسز نے زمینی اور فضائی شدید گولہ باری کی ہے۔ فضائی حملوں سے غوطہ گونج اٹھا۔ ہر طرف دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online