Bismillah

640

۳تا۹شعبان المعظم ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۰تا۲۶اپریل۲۰۱۸ء

عراق،امریکی بمباری سے 8 افراد شہید،کرکوک میں اجتماعی قبر سے 75 لاشیں برآمد

(شمارہ 629)

عراق،امریکی بمباری سے 8 افراد شہید،کرکوک میں اجتماعی قبر سے 75 لاشیں برآمد

تیل کے کنوؤں کی آگ نے عراق کا ماحول زہریلا کردیا،ماحولیاتی آلودگی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں، رپورٹ
مرنے والوں میں ایک انٹیلی جنس افسر  5 پولیس اہلکار شامل، خاتون بھی بمباری کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

بغداد(نیٹ نیوز) عراق میں غلطی سے کی گئی امریکی بمباری نے 8 افراد کی جان لے لی، مرنے والوں میں ایک انٹیلی جنس افسر ، 5 پولیس اہلکار اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ کرکوک میں اجتماعی قبر سے 75 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب تیل کے کنوؤں کی آگ نے عراق کا ماحول زہریلا کردیا،ماحولیاتی آلودگی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق  صفائی کیلئے 50 ارب ڈالرز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے مغربی علاقے البغدادی میں امریکی طیاروں نے غلطی سے بمباری کر ڈالی جس کے نتیجے8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے5 پولیس اہلکار ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں عراقی خفیہ ایجنسی  کا ایک اہم افسر بھی مارا گیاہے۔جبکہ ایک خاتون بھی بمباری کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔صوبائی سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ بمباری بظاہر غلطی لگتی ہے جس سے سیکورٹی اہلکار نشانہ بن گئے۔دوسری جانب ملک کے شمالی شہر کرکوک سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 75 افراد کی لاشوں کی باقیات کا پتا چلاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرکوک کے گورنر راکان سعید الجبوری نے بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں  حکام کے مطابق صرف کرکوک شہر میں اب تک 14 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کو بے رحمی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد دفن کیا گیا تھا۔ادھر ماہرینِ ماحولیات نے کہا ہے کہ عراق میں تیل کے کنویں جلانے اور دیگر ماحولیاتی تباہیوں سے ہولناک آلودگی پیدا ہوئی ہے جس کے منفی اثرات برسوں تک موجود رہیں گے۔ آلودگی سے عراق میں سانس کے امراض، جگر اور گردے کے مسائل سمیت کینسر اور دیگر سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کم آمدنی والے خاندان شدید متاثر ہورہے ہیں۔ کنوؤں کے کثیف دھوئیں سے مکانات کی دیواریں تو سیاہ ہوئی ہی ہیں لیکن ساتھ ہی لوگوں کی رنگت بھی بدلنے لگی ہے۔ کنوؤں جلنے سے پانی کے ذخائر بھی متاثر ہوئے اور زراعت کو بھی نقصان پہنچا۔ اب حال یہ ہے کہ خام تیل جلنے کا زہر ہر جگہ گھل چکا ہے۔ ماحولیاتی تباہی کا تدارک کرنے کے لیے کم ازکم 50 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online