Bismillah

631

۲۹جمادی الاولیٰ تا۵جمادی الثانی۱۴۳۹ھ  بمطابق ۱۶تا۲۲فروری۲۰۱۸ء

شام ،بشار ا ور روسی طیاروں کی بمباری سے4روز میں 229 شہید

(شمارہ 631)

شام ،بشار ا ور روسی طیاروں کی بمباری سے4روز میں 229 شہید

شہداء میں43 خواتین اور 58بچے بھی شامل، غوطہ پر حملے جاری، زہریلی گیس استعمال کی جارہی ہے،ادلب میں سرکاری فورسز اور باغیوں میں شدید جھڑپیں
ادلب اور حما کے80 دیہات پرمخالفین قابض ،غوطہ اور ڈوما پر بشار فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری،عالمی اداروں کی فوری جنگ بندی کی اپیل

دمشق(نیٹ  نیوز)بشارالاسد اور روسی فضائیہ کی بمباری سے4روز کے دوران غوطہ میں شہدا کی تعداد 229 تک جا پہنچی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، غوطہ پر حملے جاری،شہریوں پر زہریلی گیس استعمال کی جارہی ہے،ادلب میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قائم تنظیم مبصرین برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ بشار الاسد و روسی انتظامیہ کی غوطہ میں بمباری سے 4روز کے شہادتوں کی تعداد229 تک جاپہنچی ہے۔شہدا میں43خواتین و 58بچے شامل ہیں۔2015 کے بعد سے اب تک کسی ہفتے میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ادھرشام کے شمال مغربی صوبوں ادلب و حما میں حکومت   اوراس کے مخالف گروپوں میں جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں،مخالفین  ادلب اور حما کے80 دیہات پر قابض ہو چکے ہیں۔غوطہ اور ڈوما پر بشار فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی ادارے نے فوری طور پرایک ماہ کی جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرین تک مدد پہنچائی جا سکے۔شواہد ملے ہیں کہ بشار فوج شہری آبادی پر زہریلی گیس استعمال کر رہی ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online