Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ،3 فلسطینی شہید،70 زخمی

(شمارہ 631)

اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ،3 فلسطینی شہید،70 زخمی

نابلس میں قابض فورسز کی گھر گھر تلاشی کارروئیاں،لاٹھی چارج، 12 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں، 17 فلسطینی ربڑ کی گولیوں ،40 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے
مغربی کنارے میں فلسطینی کے چاقو حملے میں فوجی کے واصل جہنم ہونے کا اسرائیلی دعویٰ،غرب اردن میں گرفتاری کے وقت کتوں سے زخمی ہونے والا علاج سے محروم،حالت نازک

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ کریک ڈائون کے دوران 3 فلسطینی شہری کو شہید اور 70 کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ 9 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تشدد کے وحشیانہ حربوں کا استعمال کیا،یہودیوں، امریکی فوجیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا،بے حرمتی کی،صہیونی کیمپ پر دستی بم حملہ،اسرائیلی فوجیوں کی دوڑ یں لگ گئیں،مغربی کنارے میں فلسطینی کے چاقو حملے میںایک صہیونی فوجی واصل جہنم ہوگیا،غرب اردن میں گرفتاری کے وقت کتوں سے  زخمی ہونے والا فلسطینی شہری علاج سے محروم،حالت نازک،غرب اُردن میں یہودی آباد کاری کیلئے مزید 13 ہزار مکانات کی منظوری۔ تفصیلات کے مطابق  فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ کریک ڈائون کے دوران 3 فلسطینی شہری کو شہید اور 70 کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ 9 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تشدد کے وحشیانہ حربوں کا استعمال کیا۔انسانی حقوق کی تنظیم ہلال احمر کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران 70 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں سے 12 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں۔ 17 فلسطینی ربڑ کی گولیوں سے جبکہ 40 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ کریک ڈائون کے دوران فلسطینی شہریوں نے سڑکوں پرنکل کر اسرائیلی فوج گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ قابض فوج نے لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان احمد نصر جرار کو طویل مقابلے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسی روز نابلس کے سرکاری ہسپتال میں سابق اسیر محمد ابو لیل کے ہاں بچے نے جنم لیا۔ سابق اسیر نے نومولود کا نام احمد جرار رکھ دیا۔ یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے ہیرو احمد نصر جرار کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔فوجی ترجمان نے الزام لگایا شمالی ہیبرون میں کرمئی نظر یہودی بستی کے داخلی راستے پر 17سالہ فلسطینی حمزہ زمارے نے گارڈ پر چاقو سے وار کیے جسے جوابی کارروائی میںشہید کردیا گیا۔ادھر  اسرائیلی فوج نے ایک ربی کے قتل کے الزام پر حماس رہنما کو شہید کر دیا جبکہ اسرائیلی فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنما شیخ خضر عدنان کے خلاف جاری مقدمہ کی سماعت 28 فروری 2018ء تک ملتوی کر دی ہے۔جنوبی شہر الخلیل میں ایک نامعلوم فلسطینی کی طرف سے اسرائیلی فوج کے کیمپ پر بم حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز ایک نامعلوم فلسطینی کی طرف سے مسجد ابراہیمی کے قریب قائم اسرائیلی فوجی کیمپ پر بم  پھینکا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم پھینکنے والے مشتبہ فلسطینی کی تلاش کے لیے گھروں اور بازاروں پر چھاپے مارے۔ 44 یہودی آباد کاروں کے ساتھ ساتھ 33 امریکی فوجی بھی قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کے ذریعے فلسطینیوں کو مشتعل کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب تین درجن کے قریب امریکی فوجیوں نے بھی قبلہ اول پر یلغار کی ہے

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online