Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

مسئلہ کشمیر پر بھارت کا موقف سیاسی اور تاریخی اعتبار سے انتہائی کمزور ہے، علی گیلانی

(شمارہ 631)

مسئلہ کشمیر پر بھارت کا موقف سیاسی اور تاریخی اعتبار سے انتہائی کمزور ہے، علی گیلانی

ہر کشمیری کسی بھی طاقت کے سامنے سرنڈر کرنے کے بجائے تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حریت رہنما

سرینگر(نیٹ نیوز)بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کے وزیر داخلہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آئے روز بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ بیانات کے ردعمل  میں  ہوئے کہا کہ راجناتھ سنگھ کے دل ودماغ پر صرف جنگی جنون چھایا ہوا ہے جوکہ بر صغیر کے امن کو بارود اور ایٹمی بموں سے تہس نہس کرنے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔حریت چیئرمین نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کے موقف کو سیاسی، اخلاقی اور تاریخی اعتبار سے انتہائی کمزور اور خلاف حقائق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور ہر کشمیری کسی بھی طاقت کے سامنے سرینڈر کرنے کے بجائے بے سروسامانی میں بھی اپنی تحریک آزادی کو اپنے منطقی   انجام تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے پچھلے 70سال کی تاریخ گواہ ہے۔  انہوں نے اس امر پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کا دعویٰ کرنے والے ملک کے وزیر داخلہ کو ایک گولی کے جواب میں گولیوں کی بوچھاڑ کرنے کی فوجی زبان میں بات کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔  انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹویو گوئیٹرس کے نام ایک پیغام میں اُن سے بھارت کے وزیر داخلہ کے دھمکی آمیز فوجی بیان کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے قابض افواج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کے طول وعرض میں روا رکھی گئی قتل وغارت، جبر وستم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی دلدوز کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online