Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

رخائن سے 450 روہنگیا مسلمانوں کی 5 اجتماعی قبریں دریافت

(شمارہ 631)

رخائن سے 450 روہنگیا مسلمانوں کی 5 اجتماعی قبریں دریافت

شناخت مٹانے کے لئے میانمار کے سفاک فوجیوں نے قتل کے بعد لاشوں پر تیزاب  ڈال دیا،لرزہ خیز انکشافات

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) ’’میانمار‘‘ کی ریاست راخائن میں فوج کے ہاتھوں بے دردی سے ہونے والے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے۔ برما کی فوج نے ڈیڑھ برس قبل ریاست راخائن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ انسانیت کو شرما دینے والی اس کارروائی میں انتہا پسند بدھ رہنما بھی ان کے ساتھ ساتھ رہے۔ نہتے مسلمان نوجوانوں‘ بچوں‘ بوڑھوں اور عورتوں کو چُن چُن کر بے دردی سے قتل  کیا گیا۔ ایسے ہی 450 مسلمانوں کی 5 اجتماعی قبریں راخائن کے گائوں ’’گائودرپین‘‘ ’’اوران ڈین‘‘ میں ملیں۔ اجتماعی قبروں کا پتہ زمین پر پڑی انسانی ہڈیوں‘ خون آلود کپڑوں اور آدھے دفن ہاتھ پیروں کی ہڈیوں سے ہوا۔غیرملکی  خبررساں ایجنسی نے روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں آنے والے مسلمانوں سے انٹرویو کے ذریعے ان قبروں اور نعشوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ ان مہاجرین نے راخائن کے ان علاقوں کی فوٹیجز جو انہوں نے اپنے موبائل فونز میں ریکاڈ کر رکھی تھیں‘ دکھائیں۔ ایک روہنگیا مسلمان نور قادر نے بتایا کہ اس کے 14 دوستوں اور گائوں کے ساتھیوں کو برمی فوج نے بے دردی سے قتل کیا اور نعشیں گڑھا کھود کر ڈال دیں۔ شناخت مٹانے کیلئے ان پر تیزاب یا گوشت اور ہڈیاں گلانے والا کیمیکل ڈالا گیا۔ بعض کو پٹرول ڈال کر آگ لگائی گئی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online