Bismillah

672

۶تا۱۲ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۴تا۲۰دسمبر۲۰۱۸ء

مقبوضہ کشمیر ۔۔مجاہدین کیخلاف ہائی ٹیک ڈرون استعمال کرنے کافیصلہ، فرضی جھڑپوں میں3نوجوان شہید

(شمارہ 633)

 مقبوضہ کشمیر ۔۔مجاہدین کیخلاف ہائی ٹیک ڈرون استعمال کرنے کافیصلہ، فرضی جھڑپوں میں3نوجوان شہید

پلوامہ میں زیر حراست نوجوان کی شہادت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، بانڈی پورہ اور شوپیاں میں بھی شدید احتجاج،جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی
ٹینڈر بھی جاری،ڈرون خوفزدہ فورسز کا مورال بلند رکھنے کیلئے دیئے جا رہے ہیں،کشمیری میڈیا،مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن کی جگہ تیزابی مادہ کے استعمال کی سفارش

سرینگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، فرضی جھڑپوں کے دوران قابض فورسز نے معذور نوجوان سمیت 3 افراد کو شہید کردیا ،پلوامہ میں زیر حراست نوجوان کی شہادت اور قابض فورسز کے مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،بانڈی پورہ اور شوپیاں میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی دوسری جانب مقبوضہ وادی میںمودی حکومت نے مجاہدین کے خلاف ہائی ٹیک ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فورسز نے مظاہرین کے خلاف پیلٹ کے بجائے تیزابی مادہ استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔بھارتی فوج نے کئی علاقوں کا محاصرہ کر لیا، تشدد، توڑ پھوڑ، انجینئر رشید   ساتھیوں سمیت گرفتار،بڈگام اور پلوامہ میں مجاہدین کا چیک پوسٹ اور ائیر اسٹیشن پر دستی بم حملہ،2 اہلکار زخمی، فائرنگ سے فوجی ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں زیر حراست کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس پر مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل سوئم پرکاش نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید مشتاق احمد ایک کشمیری عسکریت پسند تھا اور ترال پولیس اسٹیشن سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران کسی نے پولیس اسٹیشن پر گرنیڈ حملہ کیا جس سے وہ شہید ہو گیا تاہم مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو 9جنوری کو سوپور سے مزید دو کشمیریوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ زیر حراست تھا اور اس نے فرار ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ اسے منظم منصوبہ بندی کے تحت شہید کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ اور شوپیاں کے علاقوں میں ہزاروں کشمیریوں نے بھارتی فوج پر شدید پتھراؤ کرتے ہوئے انہیں سرچ آپریشن ادھورا چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اس دوران بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔  مجاہدین کے مقابلہ کیلئے نیم فوجی دستوں کو بھی ہائی ٹیک ڈرون سے لیس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس کیلئے بھارتی وزارت داخلہ نے ٹینڈر جاری کئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار بھارتی فوج کی طرح کشمیری مجاہدین کیخلاف مختلف علاقوں میں آپریشن میں حصہ لینے والی سی آر پی ایف کو بھی مزید جدید ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو جو ڈرون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ اس کی قیمت 15لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ بھارتی ماہرین نے رپورٹ دی تھی کہ ہائی ٹیک ڈرون ٹیکنالوجی سے کشمیری مجاہدین کو شہید کرنے میں آسانی پیش آئے گی۔ بھارتی فورسز کو پیلٹ کی جگہ مظاہرین کیخلاف تیزابی مادہ(ویکس) استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ادھر ریاستی سٹیمیٹ کمیٹی نے پیلٹ گن کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ تشدد کے دوران مشتعل ہجوم کو قابو کرنے کیلئے تیزابی مادہ (ویکس) کا استعمال کیاجائے جو مضرصحت نہیں تاہم ڈاکٹرز اور ماہرین کے مطابق ویکس بھی خطرناک تیزابی مادہ ہے جو مختلف پودوں اور جانوروں کی چربی سے حاصل کیا جا تا ہے۔ ویکس کا استعمال پیلٹ سے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس کا لگا زخم جلد ٹھیک نہیں ہوتا اور ہجوم میں شامل دل کے مریضوں اور شوگر جیسی امراض میں مبتلا افراد کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں جہاں قابض فورسز کی جانب سے مجاہدین کی موجودگی کی آڑ میں محاصرے اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے تازہ کارروائیوں میں رکن اسمبلی انجینئر رشید سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی۔) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فضائیہ کے ایئرسٹیشن پر دستی بم سے حملے میں ڈیفنس اہلکار زخمی،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ کرناہ میں  فائرنگ سے فوجی ہلاک ہو گیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں نوجوان کو شہید کردیا ہے جبکہ کنٹرول لائن پر اپنی ہی بچھائی گئی دو بارودی سرنگیں پھٹنے سے بھارتی فوج کا افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ بڈگام میں ایئر فورس کیمپ کے قریب ریڈ زون میں داخل ہونے والے ذہنی معذور شخص کو گولی مارکر شہید کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اپنی ہی بچھائی گئی ود بارودی سرنگ دھماکوں میں بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online