Bismillah

672

۶تا۱۲ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۴تا۲۰دسمبر۲۰۱۸ء

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر شہید ، گھر گھر تلاشی کارروائیوں میں40گرفتار

(شمارہ 633)

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر شہید ، گھر گھر تلاشی کارروائیوں میں40گرفتار

فورسز کی غزہ سرحد پر مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے 22 زخمی ، اذان پر پابندی کا صہیونی قانون، پولیس کو مساجد پر چھاپوں کا اختیاردینے کی سفارش
مغربی کنارا میں مشتعل فلسطینیوں کا امریکی وفد پر گندے انڈوں اور جوتوں سے حملہ،گرفتارشدگان میں عہد تمیمی کا کزن بھی شامل، 3 ہزار نئے گھروں کی تعمیرکی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی شہید،گھرگھر تلاشی کارروائیوں میں مزید 40 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ،مغربی کنارا میں مشتعل فلسطینیوں کا امریکی وفد پر گندے انڈوں اور جوتوں سے حملہ، غزہ میں مظاہرین پر براہ راست صہیونی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں22 افراد زخمی ہوگئے ،مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لئے3 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی جبکہ دوسری جانب اذان پر پابندی کے صہیونی قانون میں ترمیم کردی گئی جس میں پولیس کو مساجد میں چھاپوں کی سفارش کی گئی ہے۔ غزہ کی سمندی حدود میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک کشتی پر   فائرنگ کرکے فلسطینی ماہی گییر کو شہید کردیا اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا فشنگ زون کی حدود کی خلاف ورزی ہونے پر فائرنگ کرنا پڑی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 29 ہوگئی ۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دورے پر آئے امریکی کانگریس کے ایک وفد پر فلسطینی مظاہرین نے گندے انڈوں اور جوتوں سے حملہ کر کے انہیں شدید مشکل میں ڈال دیا تاہم فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس نے امریکیوں کو فلسطینیوں کے حملے سے بچایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی پولیٹیکل اینڈ کریسچین ریسرچ سینٹر کی دعوت پر آئے امریکی وفد کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔ جیسے امریکی وفد ریسرچ سینٹر کے باہر پہنچا تو وہاں پر موجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی وفد پر گندے انڈے، ٹماٹر اور جوتے پھینکے۔ امریکی وفد کو فلسطینی مظاہرین نے سخت مشکل میں ڈال دیا۔اس موقع پر موجود فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے امریکیوں کو تحفظ فراہم کیا۔بعد ازاں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کی سکیورٹی میں امریکی وفد کو وہاں سے نکال کر القدس منتقل کر دیا گیا۔غزہ کی پٹی میں سرحدی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22  فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔مرکزاطلاعات  فلسطین کے نامہ نگارکے مطابق سرحدی باڑ کے قریب سیکڑوں فلسطینیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف احتجاج کیا۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ میں نکالے جانے والے جلوس پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ اس شیلنگ اور فائرنگ کی زد میں آ کر بائیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔صہیونی حکومت نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی سے متعلق بل میں ترمیم کے بعد اس پر دوبارہ بحث شروع کی ہے۔ ترمیمی مسودے میں اسرائیلی پولیس کو فلسطینی مساجد پر دھاوا بولنے، انہیں بند کرنے، لاؤڈ اسپیکرقبضے میں لینے اور مساجد کے دیگر امور میں مداخلت کا اختیار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسیر فلسطینی کی اہلیہ اور اس کے والد سمیت کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں سلفیت، الخلیل اور بیت لحم میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کاروائیوں کیدوران کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں ایک اسیر کی اہلیہ  اور والد بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے المدارس، راس الجورہ اور شاہراہ السلام، کریات اربع اور دیگر علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والوں میں عہد تمیمی کا کزن بھی شامل ہے۔قابض فوج نے جنین، قلقیلیہ،سلفیت اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کوزدو کوب کرنے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online