Bismillah

663

۱تا۷صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۲تا۱۸اکتوبر۲۰۱۸ء

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے2 شہری شہید

(شمارہ 633)

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے2  شہری شہید

نکیال سیکٹر میںفائرنگ سے 3افراد زخمی بھی ہوئے،بھارت رواں برس 370 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا

راولپنڈی(نیٹ نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں تھروٹی نارگاؤں پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 3افرادزخمی ہو گئے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر نکیال سیکٹر میں تھروٹی نار گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فائرنگ سے شہری محمد فاروق شہید ہو گیاجبکہ 3افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈیسک   ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے بھارت رواں برس 370 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں میں 16 شہری شہید اور 66 زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کا معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار اور عالمی قوانین کے منافی ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online