Bismillah

660

۱۰تا۱۶محرم الحرام۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۲۱تا۲۷ستمبر۲۰۱۸ء

میانمار: شواہد مٹانے کیلئے مسلمانوں کے 55 دیہات مسمار

(شمارہ 633)

 میانمار: شواہد مٹانے کیلئے مسلمانوں کے 55 دیہات مسمار

کریک ڈاؤن کے باعث اب تک 7 لاکھ سے زائد  روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرچکے ،رپورٹ

 ینگون(نیٹ نیوز) انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار حکومت نے رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کے 55 گاؤں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے بتایا کہ‘مسمار کیے گئے وہ گاؤں ہیں جہاں گزشتہ برس روہنگیا فوجیوں نے مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس روہنگیا کے شہررخائن میں شروع ہونے  والے کریک ڈاؤن کے باعث اب تک 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرچکے ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے اس کریک ڈاؤن کو روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ قرار دیا گیا۔ میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلانگ کے دفتر سے جاری بیان میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد پہلی مرتبہ فوج کے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز گزشتہ سال ستمبر میں 10 روہنگیا مسلمانوں کے قتل میں ملوث تھیں۔یاد رہے کہ 2 ستمبر 2017 کو ریاست رخائن کے ایک گاؤں انڈن میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی بدھ مذہب کے پیروکاروں کی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ایچ آر ڈبلیو ایشیاء کے ڈائریکٹر بریڈ آدمز نے بتایا کہ ’زمین بوس دیہات میں دو بستیاں وہ بھی شامل تھیں جو روہنگیا فوجیوں کے ظلم و جبر کے دوران نذرآتش ہونے سے بچ گئیں تھیں‘۔ انہوں نے کہا کہ سییٹلائیٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 55 دیہات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا۔ بریڈ آدمز نے بتایا کہ ’دیہات کو محفوظ رکھنا چاہیے تھا تاکہ اقوام متحدہ روہنگیا حکومت اور فوجیوں کی بربریت کے حوالے سے شواہد اکٹھا کرسکتی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’حکومت نے دیہاتوں کو مسمار کرکے روہنگیا مسلمانوں کے قانونی دعوے اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش کی۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online