Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

ایٹمی جنگ کی ہولناک تباہی سے نجات کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، سید علی گیلانی

(شمارہ 633)

ایٹمی جنگ کی ہولناک تباہی سے نجات کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر میں اقوامِ متحدہ کو جنگ بندی لائن پر جاری قتل وغارت کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے، حریت رہنماء

سرینگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کنٹرول لائن کے آر پار انسانی جانوں کے زیاں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس کو تاریخی حقائق کو مد نظررکھتے ہوئے پْرامن مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جنوبی ایشیا کی ڈیڑھ   ارب سے زائد انسانی آبادی کو ایٹمی جنگ کی ہولناک تباہیوں سے نجات دلانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ناگزیرہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی منظورکردہ قراردادوں سے مکرگیا ہے اور اپنے غریب عوام کی پیٹ پر لات مارکر ہتھیاروں کی دوڑ میں لگا ہواہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جْوں کی توں صورتحال سے بھارت کو جموں وکشمیرمیں اپنی جنگی مشقوں کیلئے ایک وسیع میدانِ جنگ میسر ہوچکا ہے اور بھارت کی دلچسپی اسی میں ہے کہ یہ مسئلہ اِسی طرح مدّت دراز تک لٹکتا رہے۔ انہوں نے بلالحاظ رنگ وملّت قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف کو جنگی جنون کے شوروغل میں تحلیل کرنے پر تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ جیسے معتبر ادارے کو جنگ بندی لائن پر جاری قتل وغارت کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کو خاموش تماشائی کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ محاذ آرائی کے بنیادی سبب یعنی مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کی اْمنگوں کے مطابق حل کرانے کی پہل کرنی چاہیے تاکہ خطے کے کروڑوں عوام کو امن وسکون کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع میسر ہوسکے۔ سید علی گیلانی نے حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی کو گھر میں نظربند کرنے کو انسانی اور جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے پْرامن سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو برطانوی سامراج کے زیر تسلط اپنے جنگ آزادی کے دوران میسرسہولیات اور انسانی حقوق کی آزادی کا موازنہ آج کے جمہوری دور میں جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے کرنا چاہیے اور اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ حریت چیئرمین نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے بھارتی پولیس کے کردار کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے آمریت اور سامراجیت قراردیاہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online